﷽
ہربل نسخہ جات
جو آپ کے بہت کام آسکتے ہیں
بڑھا ہوا پیٹ اور کہولوں کی چربی ختم صرف ایک ماہ میں
ہوالشافی نسخہ:
عرق سونف بیس گرام عرق لیموں بیس گرام اجوائن بیس گرام ملا کر صبح وشام پینے سے بڑھا ہوا پیٹ کم ہوجاتا ہے میں اپنے کلینک میں بہت ساری لیڈیز کو یہ نسخہ لکھ کر دیا الحمداللہ اس نسخہ کے یوز سے موٹاپا ختم ہوجاتا ہے کئی لیڈیز نے بتایا کہ ہمارے بڑھے ہوئے پیٹ ختم ہوگے چربی کو ختم کرنے کے لئے بڑا ہی اعلی اور مجرب نسخہ ہے
بہت ساری لیڈیز نے یہ بھی بتایا کہ ان کے کولہوں کی چربی اسی نسخہ سے کم ہوئی ہے لیڈیز کے ساتھ ساتھ یہ نسخہ مردوں نے بھی استعمال کیا ہے اور ان کو بھی اس نسخہ سے فائدہ ہوا ہے اگر آپ کا بھی پیٹ باہر ہے توند نکلی ہوئی ہے کہولوں پر بے حساب چربی ہے تو ایکبار اس نسخہ کو یوز کریں اور فائدہ اٹھائیں
میرے فالورز جانتے ہیں کہ میں بے ربط نسخہ جات نہیں لکھتا جب تک مجھے رزلٹ نہیں مل جاتے یا میں جن کو آزما نہیں لیتا جو لوگ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں آن لائن یا کلینک آ کے میڈیسن لے کے جاتے ہیں ان کو میں ساتھ ساتھ یہ نسخہ جات بھی یوز کرواتا ہوں اللہ پاک شفا دینے والا ہے الحمداللہ لوگوں کوشفا ملتی ہے مجھے روحانی خوشی ملتی ہے اب میں نے اس ویب سائٹ کر لکھنا شروع کیا ہے اس سے پہلے میں ملک کے مختلف اخبارات رسائل اور جریدوں میں لکھتا تھا جن میں ماہنامہ عبقری ۔۔ روزنامہ سرکار۔۔۔ ماہنامہ اٹک سرفہرست ہیں
آج کا دوسرا نسخہ
دائمی نزلہ زکام کا علاج۔۔۔پورے سال رہتا ہے
ہوالشافی نسخہ:
نسخہ نمبر ایک :۔۔۔۔۔
پانچعدد بادام ۔۔ پانچ عدد منقہ ۔۔رات کو پانی میں ڈال دو صبح نہار منہ بادام کا چھلکا اتار کر اور منقہ کے بیج نکال دو اب ان میں سات عدد دکھنی مرچ ڈال کر بادام منقہ اور دکھنی مرچ کا معجون بنالو اور اسکو اسی چالیس دن استعمال کریں
نسخہ نمبر دو :۔۔۔۔۔عناب 11 عدد۔۔۔ سپستان 11 عدد ۔۔۔ بہی دانہ ایک چمچ
سب کو ہلکا ہلکا کوٹ کر آدھا لٹر پانی میں رات کو بھگو کر رکھ دیں۔ صبح کو مل کر چھان کر اس میں شہد یا شکر ملا کر نہارمنہ پی لیا کریں۔ اس کے ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کریں۔ اگر سردی کا موسم ہو تو نیم گرم کر کے پی لیا کریں۔
یہ دونوں بہترین نسخہ جات ہیں اگر آپ دائمی نزلہ کے مریض ہیں تو ان نسخہ جات کو آزمائیں آپ کو انشااللہ رزلٹ ملیں گے
آج کا تیسرا نسخہ
خرابی معدہ
دور حاضر کا سب سے بڑا مرض
ہوالشافی نسخہ:
سونف ، زیرہ ، خشک دھنیا ، سبز الائچی تمام اجزا ہم وزن لے کر باریک پیس لیں
خوراک آدھی چمچ چائے والی ۔۔۔کھانے سے پندرہ منٹ پہلے یا کھانے کے بعد۔۔ پانی کے ساتھ
ہوالشافی نسخہ2:
اگر سر میں دردہو تو جسم میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہو اور کمزوری محسوس ہوتی ہو توقبض اور پاخانہ دردکے ساتھ ہو یا جلن ہویعنی بواسیر کی علامات مریض میں آنے شروع ہوجائیں تو جوارش جالینوس کسی بھی اچھی کمپنی کا لے کر ایک چھوٹا چمچ رات کے ڈنر کے بعدپانی سے لےلیں اور ۔۔۔جوارش کمونی صبح ناشتہ کےپندرہ منٹ بعد ایک چھوٹا چمچ ۔۔۔ چار عدد انجیر دوپہر کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھلے لیں ۔۔۔یہ علاج کم از کم ایک ماہ جاری رکھیں
آج کا چوتھا نسخہ
پرانی خارش
ہوالشافی نسخہ:
اگر آپ کو خارش ہو تو یہ نسخہ ضرور یوز کریں انشااللہ بہتری آجائے گی کئی مریضوں نے یہ نسخہ یوز کیا الحمداللہ فائدہ ہوا اگر آپ مریض ہیں تو یہ نسخہ استعمال کریں اور اگرآپ کے کوئی عزیز اقارب میں خارش کا مریض ہے تو یہ نسخہ اس کو بتا دیں مجھے یقین ہے اس کو خارش میں فائدہ ہوگا تو ایک کپ سرسوں کے تیل میں کھانے کا آدھا چمچ گندھک آملہ سار پاوڈر ملا لیں اس تیل کو دھوپ میں رکھ دیں ۔کم از کم دو دن تک دھوپ میں رکھا رہے اور اس تیل کو شیشے کی بوتل میں بنانا ہے پلاسٹک کی بوتل میں مت بنائیں۔جب بن جائے تو اس تیل کی مالش کر لیا کریں
دو دن میں ہی پرانی سے پرانی خارش کو فرق پڑے گا
اگر پرانی خارش ہو تو اس کو کچھ عرصہ یوزکریں لیکن کم ازکم ایک ہفتہ یوز کرکے تین دن کے لئے ناغہ کریں پھر ایک ہفتہ یوز کریں یا پھر ایک دن یوز کریں اور ایک دن ناغہ کریں یہ ایک بہترین نسخہ و تیل ہے جو خارش کے لئے مجرب نسخہ ہے
0 Comments