چند روحانی تجربات

Rohani

روحانیات

ان اعمال کی میرے تمام پڑھنے والوں کو اجازت ہے ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص  پڑھ کر تمام امت محمد کو ہدیہ کردیں اس کے بعد ان اعمال کی اجازت ہے آپ کو

پیسے ڈبل کرنے کا روحانی طریقہ

میں ایک جگہ گیا وہ لوہے کی چارپائیاں بناتے تھے  فریم بازار سے لے آتے تھے پھر اس میں بان سے بن کر بازار میں فروخت کردیتے تھے  نارمل سا کاروبار تھا ان  کا کوئی بہت زیادہ مالدار نہیں تھے میرے پاس کسی ریفرینس سے آئے کہنے لگے یہ چارپائیاں بکتی نہیں ہیں میں نے پوچھا ایک چارپائی میں کتنا پیسہ بچاتے ہیں بتایا انہوں نے کہ اتنا میں نے ان سے پوچھا اگر ڈبل ہو جائے تو کہنا لگا غریب ہوں دعائیں دوں گا میں نے اس سے کہا اچھا ایسا کر روزانہ صبع دکان پر آ کر اپنی چارپائیوں پر بالشت  کے ساتھ اللہ پاک کے دو نام پڑھ  ہر چارپائی پر اور پھر دیکھ کمال قدرت اللہ کے کون سے دو نام ۔۔۔یا قادر یا نافع ۔۔۔ بس  دو نام پڑھتا جا ہر چارپائی پر ناپتے جاو اور پڑھتے جاو روزانہ پڑھنا ہے روزانہ پڑھنا ہے کچھ عرصہ گزرا  تو وہ بندہ ملا اس نے بتایا کہ مجھ سے ایک  بندہ اکھٹی چارپائیاں لیتا تھا اس کا ایک دن فون آیا کہ مجھے دو سو چارپائی چاہیے میں اس کو ڈبل کر کے ریٹ بتایا  اس نے کہا ٹھیک ہے ابھی کتنی بنی ہیں جو ہیں وہ بھیج دو  اس نے فورا ساری چارپائیاں خرید لیں اس دن کے بعد روزانہ صبع آتا ہوں دوکان پر روزانہ پڑھتا ہوں ۔۔۔ یا قادر یا نافع۔۔۔ اتنی برکت ہوتی ہے روزانہ پانچ سات چارپائیاں بک جاتی ہیں میں نے اس کو بتایا کہ یہ پیسے  جو آرہے ہیں اس میں سے اللہ پاک کا حصہ نکالا کرو اس کو طریقہ کار یہ ہے کہ جو پرافٹ والی رقم ہے اس میں سے پانچ پرسنٹ صرف یعنی سو روپے میں سے پانچ روپے یہ اکھٹے کرتے رہو جب ایک دو ہزار ہو جایا کریں تو یہ پیسے اپنے کسی ایسے رشتہ دار کو دو جو تم سے غریب ہو  اسکو چپ کرکے دے آیا کرو اور پھر دیکھو یہ پیسہ ڈبل ہوتا رہے گا یقین کریں اس کے بعد وہ کئی بار ملا اتنا خوش ہے کہ اب وہ ایک بڑا چارپائیوں کا ڈیلر بن گیا ہے

جلدی شادی ہو جانے کے لئے ایک بہترین اور مجرب عمل

جس لڑکی کی شادی نہیں ہو رہئ ہے یا رشتہ جلدی طے نہیں ہو رہا ہے ہمارے معاشرے میں یہ بہت عام ہو گیا ہے کہ لڑکے والے لڑکی کو دیکھنے آتے ہیں تو اتنی تنقیدی نظروں سے دیکھتے ہیں اور اکثر لڑکیاں تو اس سارے پراسس سے ہی بہت تنگ ہیں کہ ان کو دیکھنے کے لئے پچاس لوگ آ چکے ہیں اور ہر بار رشتہ کی بات رہ جاتی ہے مجھے ایک ڈاکٹر کے طور پر کتنی ہی لڑکیوں نے یہ بات بتائی کہ ان کو اب چڑ ہونے لگتی ہے جب کوئی کہتاہے کہ تمیں دیکھنے لوگ آرہے ہیں کیونکہ دیکھنے کے بعد  رشتہ نہ ہو نا ماں باپ کے لئے تو ایک ٹینشن ہے ہی لیکن لڑکی کے لئے یہ کسی اذیت سے کم نہیں ہے بہرحال ایسی تمام لڑکیوں کوان کے ماں باپ کو یہ عمل بتاتاہوں جو کہ الحمدللہ کامیاب جا رہا ہے

عمل  :  ہر فرض نماز کے بعد  یا حی یا قیوم برحمتک استغیث  ۔۔۔ ایک سو ستائیس بار پڑھنا ہے اول وآخر دردو شریف سات سات بار اس کے بعد دعا مانگے  انشااللہ بہت جلد اچھے اور کامیاب رشتے آنے لگیں گے

ان تمام  اعمال سے آپ مستفید ہو ں بس یہ درخواست ہے کہ جب اپنے لئے دعا مانگیں تو ہمیں بھی اپنی دعاوں میں یاد رکھیں

موٹاپہ ختم کرنے کے لئے روحانی وظیفہ

آج آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتانے جا رہا ہو جس سے آپ کے موٹاپے کی پریشانی ختم ہو جائے گی  یہ وظیفہ پڑھنے کے دوران آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کی چربی گلنے لگی ہے  پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے آپ نے بہت محنت کرلی لیکن آپ کو فائیدہ نہیں ہوا تو پریشان نہ ہوں موٹاپے کو ختم کرنے کے لئے یہ وظیفہ کریں اور موٹاپے سے نجات حاصل کر یں

عمل: ۔۔ کسی بھی وقت باوضو ہو کر پہلے پانچ مرتبہ  سورہ فاتحہ پڑھیں  اگر سانس روک کر پڑھیں تو زیادہ بہتر ہے اپنے اوپر دم کر لیں پھر ایک مرتبہ سورہ الرعد پڑھ کر پانی  کے ایک گلاس پر دم کردیں اور پھر وہ پانی پی لیں  یہ عمل موٹاپہ ختم ہونے تک جاری رکھیں انشااللہ پہلے گیارہ دنوں میں آپ کو خاطر خواہ فرق نظر آئے گا جب آپ بہتر ہو جائیں تو ہماری ویب سائٹ ہو الشافی کے بارے میں اور لوگوں کو بھی بتائیں تاکہ اور لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں ۔

موٹاپے کو سپیشلی پیٹ کی چربی کو ختم کرنے کے لئے میرے کلینک واقع اٹک سٹی سے آپ فی سبیل اللہ تعویز حاصل کرسکتے ہیں ۔۔۔اس کے لئے آپ گوگل پر ڈاکٹر ظفر حمید ملک سرچ کرلیں میرا کلینک کاایڈریس آپ کے سامنے ہو گا لیکن یہ تعویز کورئیر یا بائی ڈاک بھیجا نہیں جاتا اس کے لئے معذرت

 

 


Post a Comment

0 Comments