منہ کے چھالے
Mouth Ulcer / Stomatitis Inflammation of Mouth
اس مرض میں چھوٹے چھوٹے چھالے منہ میں مسوڑوں میں زبان اور لبوں پر اور رخساروں کے اندر بن جاتے ہیں ان کا رنگ سفید یا خاکستری ہوتاہےاور یہ چھالے بعض اوقات خوراک کی تمام نالی میں پھیل جاتے ہیں
منہ سے بہت ذیادہ رالیں نکلتی ہیں بعض اوقات تھوک بہت ذیادہ پیدا ہوتا ہے اور بعض اوقات منہ خشک ہوتا ہے کھانے اور چبانے میں بہت تکلیف ہوتی ہے سانس سے بدبو آتی ہے اور منہ میں چھوٹے چھوٹے زخم ہو جاتے ہیں یہ زخم اگر ذیادہ ہو جائیں تو منہ سے خون شروع ہوسکتا ہے ۔
یہ بیماری بیکٹیرل انفیکشن اور وائرل انفیکشن کی وجہ سےبھی یہ بیماری ہو سکتی ہے اور یہ بیماری نقلی دانتوں کے غلط لگ جانے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے مختلف قسم کے ٹوتھ پیسٹ یوز کرنے کے بعد بھی یہ انفیکشن ہو سکتی ہے
مریض کا منہ پر ذیادہ پر درد ہوتا ہے بہت ذیادہ حساس ہوتا ہے کچھ بھی کھانے سے درد ہوتا ہے ۔
Homeopathic Treatment ہومیوپیتھک ٹریٹمنٹ
اس مرض میں مختلف ہومیوپیتھک میڈیسن یوز ہوتی ہیں جن کو علامات کے تحت یوز کروانا چاہیے ۔
کالی کلوریکم
سانس بہت بدبودار ، تالو اور رخسار کی اندرونی لعاب دار جھلی میں زخم کالی کلوریکم اس مرض کی خاص دوا ہے اگر مرض پرانا ہو تو 200 کی پوٹینسی میں دیں روزانہ کی ایک ڈوز اور اگر 30 میں دیں تو دن میں 3 بار
بیلاڈونا
منہ کی اندرونی جھلی متورم منہ کی اندرونی جلد سرخ اور جلتی ہوئی محسوس ہو منہ بہت ذیادہ خشک ہو گاڑھا سا تھوک نکلتا ہو یہ میڈیسن 30 کی پوٹینسی میں بہترین کا م کرتی ہے
مرک سال
رال بہت بہتی ہو غدود بہت ذیادہ متورم ہو منہ سے بدبو آتی ہو منہ اندرونی طور پر بہت سرخ ہو یہ میڈیسن 30 اور 200 میں بہترین کام کرتی ہے۔
نائیڑک ایسڈ
جب منہ بھی خراب ہو اور معدہ بھی خراب ہو تو یہ میڈیسن بہت بہترین کا م کرتی ہے یہ میڈیسن درد کو کم کرتی ہےاگر شدید درد ہو تو اس میڈیسن کو200 کی پوٹینسی میں دیں پہلی ڈوز کے بعد ہی درد انشااللہ رک ہو جائے گا۔
بوریکس
منہ میں سفید رنگ کے چھالے ہو آبلے ہو ں اور کچھ بھی کھانے سے ان چھالوں سے خون آنے لگے تو یہ میڈیسن بہت ہی بہترین کام کر تی ہے اس کو 30 میں دن میں تین بار یوز کرنا چاہیے اور اگر 200 میں دیں تو دن میں ایکباردیں
فاسفورس
مسوڑے پھولے ہوئے ہوں ان سے خون نکلتا ہو منہ میں خشکی ہو نہایت ٹھنڈا پانی پینے کو دل کرےیہ میڈیسن 30 میں بہترین کا م کرتی ہے
لائیکو پوڈیم
اس میڈیسن میں زبان کے نچلی طرف چھالے ہوتے ہیں ان چھالوں میں بہت ذیادہ درد ہوتا ہے
آرجنٹم نائٹریکم
بدہضمی پیٹ میں اپھارہ اور معدے کی خرابیوں کی وجہ سے منہ میں چھالے اور زخم بن جاتے ہیں یہ میڈیسن بہترین کام کرتی ہے
ہائیڈراسسٹس
یہ میڈیسن بچوں کے منہ کے چھالوں کے لئے بہت ذیادہ اکسیر ترین اور مجرب ہے منہ کے زخم ٹھیک کرنے میں مجرب ہے
نسخہ خاص
جو کہ ہرمریض کے لئے مجرب ہے Homeopathic Combination
اب میں آپ کو بتاتا ہو ں وہ نسخہ جو کہ ہر ایک مریض کے لئے مجرب ہے کیونکہ یہ جنرل نسخہ ہے جو آپ علامات کے بغیر بھی مریض کو یوز کروا سکتے ہیں ہم بھی اپنے کلینک پر عرصہ 15 سال سے یوز کروا رہے ہیں یہ نسخہ تین دن میں منہ کے کسی قسم کے چھالے ہوں ٹھیک کرنے میں بہترین ہے
نسخہ ہوالشافی
بوریکس 30 مرک سال 30 اور نائیڑک ایسڈ30
یوز کرنے کا طریقہ یعنی ترکیب استعمال
How to Use
آدھی پیالی پانی لیں تینوں کے پانچ سات قطرے ہر میڈیسن کے۔۔۔۔ اس آدھی پیالی میں ڈال دیں اس آدھی پیالی پانی میں سے آدھا پانی پی لیں ہر کھانے سے پہلے دن میں تین بار اور باقی جو پانی بچ جائے اس کو منہ میں رکھ کر کلی کرلیں
انشااللہ 3دن میں مکمل آرام آجائے گا ۔
مزید معلوماتی آرٹیکل پڑھنے کے لئے میرے بلاگ کا وزٹ کرتے رہیں
جہاں آپ کو ملیں گے بہترین ہومیوپیتھک اور ہربل نسخہ جات جو کہ آزمودہ بھی ہونگے اور مجرب بھی
آپ یو ٹیوب پر ہمارا چینل بھی وزٹ کرسکتے ہیں جہاں پر آپ کو ملیں گے بہترین مجرب نسخہ جات ۔۔۔
0 Comments