موسم سرما میں جوڑوں کے درد اور کمر درد کے لئے بہترین نسخہ
یہ نسخہ مجھے ایک بزرگ سےملا جو کہ کہتے تھے کہ میرے پاس ایک ایسا نسخہ ہے جو کہ کمال کام کرتا ہے اگر کسی کو جوڑوں کے درد ہو ں کمر درد ہو گھٹنوں میں درد ہو یہ نسخہ یوز کرکے دیکھیں انشااللہ یہ نسخہ مستقل شفا دیتا ہے کیونکہ اس کا تجربہ میں نے بھی کیا اور بہت سارے لوگوں کو بھی یہ نسخہ یوز کروایا گیا اور بہترین رزلٹ ملےبقول ان کے کہ موسم گرما تو میں کسی نہ کسی طریقہ سے گزار ہی لیتا تھا لیکن موسم سرما میں میری تکالیف بڑھ جاتی تھی نہ کوئی سپر ے فائدہ دیتا تھا نہ کو ئی بام ایلوپیتھک میڈیسن پین کلر کھا کھا کے تنگ آگیا تھا
ادھر ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع اور ادھر میرے گھٹنوں میں درد اور کمر درد بھی شروع میری پریشانی بڑھ جاتی تھی کسی بھی میڈیسن سے آرام نہیں آتا تھا بہت میڈیسن یوز کیں پین کلر کھا کھاکر تو معدہ خراب کرلیا اگر ایک بار کہیں بیٹھ جاتا تو ہمت نہ ہوتی کہ کھڑا ہو سکوں اور چل سکوں نماز بھی کرسی پر بیٹھ کر پڑھتا تھا پھرآپ کے یوٹیوب چینل پر بیمار ی کو ختم کرنے کے لئے استخارہ والی وڈیو دیکھی اس عمل کو پانچ سات مرتبہ کیا کویہ کامیابی نہ ہوئی مگر اس عمل کو چھوڑا نہیں کرتا رہا پھر خواب میں یہ نسخہ ملا جو کہ بہت ہی ایکٹفو ثابت ہوا پہلے تو اس نسخہ کو خود آزمایا چند دن یوز کیا تو فائدہ نظر آیا پھر اپنے چند دوستوں کو یوز کروایا جن کو گھٹنوں مین درد رہتا تھا ایک دوست جن کے مہروں میں پرابلم تھا ان کو بھی یوز کروایا ان کو بھی فائدہ ہوا شروع شروع مین تو نسخہ بنوا کردیتا تھا لوگ مجھ سے لے کر جاتے تھے بہت لوگوں کو فائدہ ہو رہا تھا
میں نے نیت کی تھی کہ اس نسخہ کو کمائی کا ذریعہ نہیں بناوں گا شاید اسی وجہ سے لوگوں کو بہت فائدہ ہو رہا تھا جب میں لوگو ں کو دیتا تو احساس ہوتا کہ میری طرح کے کتنے مریض ہیں جن کو جوڑوں کا درد ہے کمر درد ہے مہروں کا مسلئہ ہے پھر میں نے سوچا کہ یہ نسخہ آپ کو بتا دوں جب آپ کو بتایا تو اآپنے نسخہ عام کرنے کی اجازت دے دی تو میں نے لوگوں کو نسخہ بتانا شروع کر دیا الحمداللہ اب دور دراز کے لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
اگر آپ کو مہروں کا پرابلم ہے سلپ ڈسک ہے یا
جوڑوں کا درد ہے گھٹنوں کا شدید درد ہو گردن میں درد ہے ٹانگوں میں تھکن کی وجہ سے
درد ہو ہاتھوں کی انگلیوں میں درد ہو تو یہ نسخہ اکسیر ترین اور مجرب ترین ہے ہزاروں مریضوں پر آزمایا ہوا
نسخہ ہے ۔ نسخہ حاضر خدمت ہے
ہوالشافی نسخہ
ایک پاو گوند کیکر ایک چھٹانک گوند کتیرا دونوں چیزوں کو پیس کر مکس کر لیں اس مکسچر پر ایک تسبیح سورہ فاتحہ اول آخر نماز والا درود شریف پانچ پانچ بار پڑھ کر اس مکسچر پر پھونک دیں تا کہ یہ نسخہ تیر باہدف ہوجائے اس مکسچر کو دیسی گھی میں فرائی کر لیں صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک ایک چھوٹا چمچ یوز کریں
0 Comments