خارخسک گوکھرو یا بھکڑا کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے
دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے چند وہ نسخہ جات جو کہ نا صرف آزمودہ ہیں بلکہ مجرب بھی ہیں اگر ان میں سے آپ کسی مسلئہ کا شکار ہیں تو میڈیسن کے ساتھ ساتھ ایک بار ان نسخہ جات کو ضرور آزمائیں انشااللہ آپ کو شفا ہوگی کیونکہ ان نسخہ جات کوبارہا آزمایا جا چکا ہے۔
اپنڈکس کے مریض کویوز کروایا بہت فائدہ ہوا
اگر آپ کو کھبی اپنڈکس کے درد کا سامنا کر نا پڑ جائے تو آپ اس بوٹی کو یوز کرکے دیکھیں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگی کیسے یوزکرنی ہے اس کا طریقہ کار مضمون کے آخر میں درج کروں گا کہ اس میڈیسن کو آپ کیسے یوز کریں گے
گردے کے درد کا خاتمہ
گردے کے درد کے لئے بھی اس ہربل نسخہ کو یوز کیا جا سکتا ہے اگرکوئی گردے کا مریض ہے تو اس کو یہ نسخہ اسطرح سے یوز کروائیں جیسا کہ میں مضمون کے لاسٹ میں آپ کو بتاوں گا انشااللہ گردے کے مریض کی انفیکشن ختم ہوگی اور درد گردہ سے مستقل طور پر نجات ملے گئ
گردے و مثانہ کی پتھری کے لئے
گردے کے درد کے ساتھ ساتھ یہ نسخہ گردے کی پتھری کے لئے بھی اکسیر ہے اس کے استعمال سے پتھری پیشاب کے راستے ریزہ ریزہ ہو کے نکل جاتی ہے
ریڑھ کی ہڈی جڑ گئ
ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جوڑنے کے لئے بہت ہی اکسیر ترین نسخہ
یہ نسخہ میں اپنے ان تمام مریضوں کو بتاتا ہوں جو میرے پاس کسی بھی فریکچر کی میڈیسن لینے آتے ہیں ویسے تو ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں بھی ہڈی جوڑنے کے لئے بہترین اور مجرب نسخہ جات موجود ہیں لیکن یہ نسخہ جات آپ میڈیسن کے ساتھ ایک سپلیمنٹ کے طور پر یوز کریں گے اگر کسی کی بھی ہڈی ٹوٹ جائے فریکچر ہو جائے اور وہ چاہتا ہوکہ جلد از جلد ہڈی جڑ جائے تو اس نسخہ کو ضرور یوز کریں انشااللہ آپ کو رزلٹ ملیں گے گوکھرو لے کر اس کو پسوا لیں بالکل آٹے کی طرح باریک کرلیں اور گندم کے آٹے کے ساتھ اس گوکھرو کے آٹے کو برابر مکس کر کے روٹی پکا کر ایسے مریض کھائیں جن کو جسم کے کسی بھی حصے میں فریکچر ہو ا ہے یعنی ہڈی ٹوٹی ہے
دل کے والو کھولنے کے لئے اکسیر نسخہ
یہ نسخہ یوز کرنے سے بلڈپریشر نہ تو ہائی ہوتا ہے نہ لو ہوتا ہےاور یہ نسخہ دل کو خصوصی طور پر طاقت دیتا ہے یہ نسخہ دل کے والوز کو بند نہیں ہونے دیتا یہ نسخہ دل کی جھلی کو طاقت دیتا ہے اگر کسی کو بھی دل کے والوز کا پرابلم ہے تو ایکبار یہ نسخہ یوز کر کے دیکھ لیں
شوگر کنٹرول کرنے کے لئے
شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی یہ نسخہ بہترین ہے اگر کسی بھی شوگر کے مریض کو پیشاب بار بار آتا ہو پیشاب پر کنٹرول ختم ہوتا جا رہا ہو تو یہ نسخہ یوز کرکے دیکھیں ایک تو پیشاب کنٹرول ہو جائے گا اور شوگر بھی کنٹرول رہتی ہے
ترکیب استعمال : اس کوگھروکے کانٹے نکال کر کھلے برتن میں رکھ دیں جب سوکھ جائیں کوگھرو اچھی طرح تو دو مٹھی لے کر کسی شیشے کی بوتل میں یا پلاسٹک کی بوتل میں ڈال دیں اس بوتل میں پانی ڈال کر کسی چھاوں والی جگہ پر یہ بوتل رکھ دیں سات دن بعد اس بوتل سے کانٹے نکال کر علیحدہ کر لیںاور پانی چھان کر دوبارہ بوتل میں ڈال لیں یہ پانی یوز کرنا ہے دن میں ایک بار صرف کسی بھی وقت ایک گھونٹ پی لیں چند دن یوز کریں گے تو آپ حیران ہونگے اس کے زبردست اثرات ہیں آپ اس نسخہ سے فائدہ اٹھائیں اور ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں
اللہ پاک آپ تما م مریضوں کو شفا عطا فرمائے آپ تمام کو علت سے قلت سے اور ذلت بچائے ۔۔۔۔ آمین ثم آمین
1 Comments
میں آپ کے نسخے مریضوں کو استعمال کراتا ہوں بڑے اچھے رزلٹس ملے ہیں میں ایک ڈسپینر ہوں ایلوپیتھی میں پریکٹس کرتا رہا ہوں اب ہومیوپیتھی کی طرف بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہا ہوں
ReplyDelete