شوگر کا ہومیو پیتھک شفائی علاج

شوگر کا ہومیو پیتھک شفائی علاج

Sugar Diabetic Treatment


 

 آج کے کالم میں آپ سے شوگر پر بات ہوگی اب ہمارے آس پاس کوئی گھر ایسا نہیں ہے جس میں ایک مریض شوگر کا نہ ہو میں اکثر یہ بات کہتا ہوں کہ میٹھا کھانے سے شوگر ہوتی تو حلوائیوں کو سب سے ذیادہ ہوتی شوگر ہونے کا 90٪ سبب ہمارا لائف سٹائل ہے جس کی وجہ سے شوگر کے مریض ذیادہ ہورہے ہیں

میرے ایک حکیم دوست ہیں ان سے میں نے ایکبار پوچھا کہ حکیم صاحب شوگر ذیادہ کس وجہ سے پھیل رہی ہے تو مجھے انہوں نے کہا ڈاکٹر صاحب آپ جانتے ہیں کہ شوگر ہونے کی سب سے بڑی وجہ قبض ہے بات ان کی بھی ٹھیک ہے کیونکہ بقول حکیم صاحب کے کہ قبض گندگی پیدا کرتی ہے  معدہ کے اندر تعفن پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے معدہ ڈسٹرب ہوتا ہے اور معدہ کے ڈسٹرب ہونے سے پنکریاز پراپر کام نہیں کر پاتا ہے اور ایک سبب شوگر کا یہ بھی ہے اورایک حقیقت یہ بھی ہے کہ شوگر والے ہر مریض کو قبض رہتی ہے اور قبض کو ام امراض بھی کہا گیا ہے

میرے نزدیک شوگر ہونے کی ایک بڑی وجہ ڈپریشن اور ٹینشن بھی ہے آج کل ایک بچے سے لیکر 80 سال کے بابے تک سب کو ٹینشن ہے ڈپریشن ہے کوئی وجہ نہیں ہے تو بھی ٹینشن ہے اور ڈپریشن ہے حتی کہ آج سے کچھ عرصہ پہلے تک معاشرے میں ٹینشن بھی نہیں تھی اور اتنی ذیادہ شوگر کا پرابلم بھی نہیں تھا

شوگر کا مرض ایک مستقل رہنے والا مرض ہے اس وقت تک جب تک اس کا پراپر علاج نہ کیا جائے اب  تو یہ انٹرنیشنل مرض بن گیا ہے دنیا کے ہر خطہ میں یہ مرض پایا جاتا ہے لاکھوں لوگ ا س سے متاثر ہوتے ہیں

شوگر کی علامات

وزن میں نمایاں کمی ۔۔۔۔رات کو بے چینی اور بار بار پیشاب آنا۔۔۔۔پیاس کا بار بار لگ جانا ۔۔۔۔کمزوری محسوس ہونا ۔۔۔پیاس کی شدت میں اضافہ ۔۔۔نظر کی کمزورری دھندلا دکھائی دینا۔۔۔۔۔۔۔۔زخموں کا جلدی ٹھیک نہ ہونا۔۔۔۔بھوک زیادہ لگنا سپیشلی رات کے وقت۔۔بہت زیادہ کمزوری محسوس ہونا ۔۔۔تھکاوٹ محسوس ہونا۔۔۔۔۔جلدی امراض کا ہونا خارش اور جلد میں خشکی محسوس ہو ۔۔۔۔ہاتھوں اور پاوں میں سوئیاں چھبنے کا احساس ہونا۔۔۔

 اگر آپ شوگر کا علاج ہمارے کلینک سے کروانا چاہتے ہیں تو میرے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرلیں میں آپ کو ہمارے کلینک کا آزمودہ کورس شفائے شوگر ڈراپس بھجوا دوں گا جو کہ لبلبلہ کے لئے اکسیر ترین ڈراپس ہیں  یہ ڈراپس خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لئے بنائے جاتے ہیں یہ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں شوگر سے ہونے والی اعصابی اور جسمانی کمزوری کو دور کرکے تھکاوٹ کو کم کرتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کو زندگی کی کھوئی ہوئی خوشیاں واپس دینے میں مدد کرتے ہیں تھوڑے لکھے کو ذیادہ جانیں

شوگر کا ہومیوپیتھک علاج

ایک تو شوگر کے علاج کے لیے آپ کو صبح کی واک اپنے اوپر فرض کرنی پڑے گی اور رات کا کھانا کھا کرتھوڑی سی واک کرنی ہو گئ تھوڑا سا اپنا لائف سٹائل چینج کرنا ہوگا تمام بیکری آئٹم چھوڑنا ہونگے حتی کی شوگر فری بیکری آئٹمز بھی ۔۔۔صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم  پانی پینے کی عادت بنائیں اور اگر شوگر کے ساتھ قبض کے مریض بھی ہیں تو اس نیم گرم پانی میں عرق گلاب کے تین سے چار چمچ ڈال لیں سارا دن بہترین احساس رہے گا اور قبض بھی نہیں ہوگی

ناشتہ میں سادا غذا کھائیں دن کو کھانے کے بعد تھوڑا سا پپیتا ضرور کھائیں رات کی روٹی کم کھائیں دن کو کھبی بھی بھوک محسوس کریں تو کالے چنے کھائیں

ہومیوپیتھک علاج

کارسی نوسن 200 ایک ہفتہ بعد ایک ڈوز لے لیں 10 قطرے ایک گھونٹ پانی میں

اگر قبض شدید ہو تو پلمبم مٹ 200 ہر روز دن میں صرف ایکبار جب قبض ٹھیک ہوجائے تو ایک دو دن چھوڑ کر ایک ڈوز لے لیا کریں 10 قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر

اگر شوگر کے مریض کے جسم کا کوئی حصہ سن ہو رہا ہو کاسٹی کم 200 ایک دن کے بعد ایک ڈوز لیں دس دن میں بہتری انشااللہ

شوگر کی ایک بہت ہی کارآمد میڈیسن  الیگزونیم 30 دن میں تین بار صبح دوپہر رات کھانے سے پہلے پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں یوز کریں

اس نسخہ سے الحمداللہ بہت سارے مریض تندرست ہو چکے ہیں آپ بھی اگر شوگر کے مریض ہیں تو اس نسخہ کو ضرور آزمائیں

میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر حمید ملک ہوں اگر میرے نسخہ جات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو یوٹیوب پر مجھے سرچ کرلیں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر حمید ملک ہیلتھ کیئر کے نام سے میرا چینل ہے اور وہاں آپ کو نسخہ جات مل جائیں گے میرا کلینک اٹک سٹی میں ہے النافع ہومیوکلینک کے نام سے میرا کلینک ہے

  

Post a Comment

0 Comments