نظر کی کمزوری اور ہومیوپیتھک علاج
ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر حمید ملک
آج کا یہ کالم یہ مضمون اس لئے خاص ہے آج اس مضمون میں آپ
کو بتاوں گا ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں
نظر کی کمزوری میں ہومیو کی کون کون سی میڈیسن یوزکی جاتی ہیں
کس وجہ سے نظر کمزور ہوتی ہے یہ بھی بتاوں گا آپ کیسے اور
کن میڈیسن سے ٹھیک ہو سکتے ہیں آجکل نظر کی کمزوری سے بہت سے لوگوں کو واسطہ پڑ
رہا ہے آجکل نظر کی کمزوری کے مریض دن بدن ذیادہ ہوتے جا رہے ہیں
آجکل چھوٹے بچے ہوں یا بڑے موبائل کے ذیادہ
یوز کی وجہ سے آنکھوں کی کمزوری ، آنکھوں میں تھکن آنکھوں سے پانی آنے کے میرے پاس
کئی مریض آتے ہیں موبائل فون میں نظر کی کمزوری سے بچنے کے لئے موبائل کے اندر آئی
کمپفرٹ کا آپشن ہوتا ہے جس کا ہمیں پتہ ہی نہیں ہے اگر اس آئی کمفرٹ کو یوز کیا جائے تو نظر کی
کمزوری کو کسی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے
میرے پاس کالج کے ینگ بچے بچیاں آتی ہیں کہ
نظر کمزور ہے میرا پہلا سوال ان سے یہ ہوتا ہے کہ رات کو سوتے کتنے بجے ہیں اکثر
بچے بچیاں رات کو دیر سے سوتے ہیں ایک یہ بھی وجہ ہے جس سے نظر کمزور ہوسکتئ ہے
آنکھوں کو بار بار رگڑنے سے بھی نظر کمزور
ہوسکتئ ہے
باہر کا کھانا زیادہ کھانے سے پیزا برگر
پیپسی کوک اور سپائسی چیزیں زیادہ کھانے سے بھی نظر کمزور ہوتی ہے
رات کو مدہم لائٹ میں لیپ ٹاپ پر کام کرنے سے
یا موبائل پر کام کرنے سے بھی نظر کمزور ہو سکتئ ہے ۔
ایک چیز اور بھی آپ کے گوش گزار کروں کہ آجکل
پانی کم پینے سے بھی اکثر سٹوڈنٹ نظر کی کمزوری کا شکار ہوئے کوشش کریں کہ دن میں
ہر چار گھنٹہ بعد ایک گلاس ضرور یوز کریں
اب بات کرلیتے ہیں کہ
نظر کی کمزوری کے لئے ہومیوپیتھک میڈیسن
ابتدائی موتیا (یعنی موتیا کی شروعات)
اگر ابتدائی موتیا ہو یعنی ابھی موتیا بن رہا ہو ایسے
مریضوں کے ایک بڑی کار گر میڈیسن ہوتی ہے
کاسٹی کم ۔۔۔ یہ لینی ہے ون ایم میں ہفتہ میں 2 بار یوز
کرنی ہے یعنی ہر تین دن کے بعد ایک ڈوز -
پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں دن میں کسی
وقت بھی لے لیں ساتھ میں سنیریا مارٹیما آئی ڈراپس شوابے جرمنی کے یوز کریں موتیا کے لئے یہ ڈراپس مفید ہیں ساتھ میں
کلکریا فلور 30میں میں یوز کریں
اگر آپ آنکھوں پے ہاتھ رکھ کر 3 بار بسم اللہ مکمل۔3
بار درود پاک مکمل اور 3 بار نورمن نور اللہ۔3 بار محمد رسول اللہ۔ پڑھیں۔اس سے
آنکھوں میں چمک اور خوبصورتی بھی آئے گی۔۔یہ طریقہ علاج میں خود بے شمار خواتین و
حضرات پر آزما چکا ھوں۔
آنکھوں میں اگر سرخی آ جائے تو
اگر آنکھیں سرخ ہوجائیں آنکھوں میں سرخی آ جائے تو
ہومیوپیتھک میڈیسن بیلاڈونا بہت ہی مفید اور کارگر ہے 30 کی پوٹینسی میں دن میں 3
بار پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں ڈال کر لے لیں
شوگر کی وجہ سے نظر کمزور ہونا
اگرشوگر کی وجہ سے نظر کمزور ہوجائے تو اس کے لئے ہومیوپتھی
طریقہ علاج میں جو میڈیسن ذیادہ یوز ہوتئ ہیں ان میں ایسڈفاس ، چائنا ، سیکہارم یہ
کسی بھی ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ سے یوز کر سکتے ہیں
باریک کام کرنے والوں کی نظر کمزور ہو تو
باریک کام کرنے والوں کے لئے ہومیوپیتھک میڈیسن روٹا بہت ہی
مجرب اور مفید ہے 200 کی پوٹینسی میں یوز کرسکتے ہیں روزانہ کی ایک ڈوز یعنی پانچ
قطرے ایک گھونٹ پانی میں صبح نہار منہ
دور کی نظر کمزور
جب دور کی نظر کمزور ہو تو ہومیوپیتھک میڈیسن فائی سوٹگما
بہت ہی مفید میڈیسن ہے 30 کی پوٹیسنی میں دن میں تین بار لینی ہے اس میڈیسن کے
ساتھ دوسری میڈیسن جو آپ یوز کرسکتے ہیں وہ ہے روٹا 30 اور تھرڈ میڈیسن یوفریزیا
30 میں تینوں میڈیسن دور کی نظر کی کمزوری
کے لئے مفید ہے
نظر کی کمزوری
نظر کی کمزوری دور کرنے اور نظر کو برقرار رکھنے کے لئے سنینیریا
مارٹیما آئی ڈراپس شوابے جرمنی کے بہت ہی مفید ہے یہ ڈراپس آنکھوں میں ڈالنے پر ہر
کسی کو فائدہ ہوسکتا ہے
دن کا اندھا پن
بوتھراپس 30 ۔۔۔ دن کے اندھے پن کے لئے ایک کامیاب میڈیسن
ہے اگر سورج غروب ہونے کے بعد راستہ نہ دکھائی دے تو یہ ایک کامیاب اور مجرب
میڈیسن ہے
رات کا اندھا پن
رات کا اندھا پن ، روشنی سے نفرت پٹھوں کی پھڑکن ، ہوا میں
موجود زرات مریض کو ایسے محسوس ہوں جیسے مکھیاں اڑ رہی ہیں رات کے اندھے پن کے لئے
فائی سوٹگما 30 ایک مجرب میڈیسن ہے
لکھتے اور پڑھتے وقت نظر کی کمزوری محسوس ہو
نیٹرم میور 6 ایکس
لکھتے وقت یا پڑھتے وقت
بینائی جواب دیئے جاتی ہے۔ہر چیز کے گرد انگارے یا بل دار لائنیں
نظر آتی ہیں۔اندرونی
پٹھوں کی کمزوری کے باعث نظر بتدریج کم ہوتی جاتی ہے۔
یہ کالم میں نے اپنی ویب
سائٹ ہوالشافی کے لئے لکھا ہے اگر آپ کو یہ کالم اچھا لگا ہے تو کمنٹس کر کے بتا
دیں میں ایک اور کالم لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں میں آپ کو بتاوں گا کہ نظر
کی کمزوری کے لئے اپنے کلینک میں کیا کیا یوز کرواتا ہوں
اگر آپ اپنی نظر کے علاج کے
لئے مجھ سے مشورہ کرنا چاہیئں تو مجھے میرے واٹس ایپ نمبر 03135260211 پر میسج کریں میں
ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفرحمید ملک
میں اٹک سٹی پنجاب پاکستان
میں عرصہ بیس سال سے پریکٹس کر رہا ہوں تھوڑی سی آن لائن فیس ادا کرکے آپ مجھ سے
آن لائن مشورہ کرسکتے ہیں آپ کو میڈیسن لکھوا دی جائیں گی آپ اپنے شہر سے خود
میڈیسن پرچیز کرلیں بتائے ہوے طریقہ سے یوز کریں گے تو آپ کے بچوں کی عینک اتر
سکتی ہے آپ کی نظر کی اپرو ہوسکتی ہے
میرے یوٹیوب چینل ڈاکٹر ظفر
حمید ملک ہیلتھ کیئر کو یوٹیوب پر سرچ کرلیں اور میرے نسخہ جات سے مستفید ہوں
#weakeyesighttreatment, #hometreatment #eyesightweak
#eyesighttreatment
0 Comments