﷽
ہومیوپیتھک نسخہ جات برائےقبض
Homeopathic Prescriptions For Constipation
قبض
قبض پاخانے کاسخت خشک ہونا ۔آنتوں میں پڑے رہناحاجت ہونے پر میگنیوں کی شکل میں اخراج ہونامشکل سے زور لگا کر پاخانہ تکلیف سے آناجو آنتوں کی حرکات کی کمی یا سلوو ہونے کی وجہ سے پانی کا انجذاب بہت کم ہونا ہاضمہ خراب ہونا بھی قبض کی ایک وجہ ہے۔
ہومیوپیتھک علاج
ہوالشافی نسخہ:
اگر مریض کوگھر سے باہر یعنی کہیں جانے پر یا سفر میں قبض ہوجائے تو
دن میں ایکبار Lycopodium 200
اگرقبض آنتوں کی کمزوری کی وجہ سے ہو تو
دن میں ایکبار Opium 200
اگرقبض ایسی ہو کہ کئی کئی دن حاجت نہ ہو تو
دن میں ایکبار Plumbum Met 200
اگر مریض کواتنی قبض ہو کہ ہربار اس کو جلاب کے لئے بار بار گولیاں کھانی پڑیں تو اس کے لئے
Nux Vomica 200
رات کو سوتے وقت کچھ عرصہ تک لیں اس سے یہ مرض مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔
پہلے دن Medronium 1m ایک خوراک ہر پندرہ دن بعد اگلے دن سے وریٹرم ایلبم 30کے 5قطرے دن میں تین بار |
قبض سخت اجابت بدبودارانتہائی سخت اور ضدی قبض ہفتوں ہفتوں قبض رہتی ہو |
پلمبم میٹ ون ایم روزانہ چار دن تک دینے سے بہتری آجائے گی |
پرانی قبض ہوتو |
چیلڈونیم کے پانچ قطرے دن میں تین بار |
اگر کھبی قبض ہو اور کھبی موشنز لگ جائیں |
|
|
قبض کے لئے غذائی علاج
ہوالشافی نسخہ:
1۔۔ روزانہ صبح نہارمنہ گرم پانی پئیں
2۔۔ کھانے کے ساتھ کھیرے کا یوز کریں کھانے میں میٹھا ضرور کھائیں
3۔۔ رات کو دس دانے کشمش ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح اٹھ کر خالی پیٹ کشمش کھا لیں اور پانی پی لیں چند دنوںمیں قبض بہتر ہوجائے گی
4۔۔ روزانہ رات کو انجیر بھگو کر رکھ دیں صبح انجیر نہار منہ کھانے سےبھی قبض ٹھیک ہوجاتی ہے
5۔۔ چھلکا اسپغول دودھ کے ساتھ استمعال کرنے سے بھی قبض ختم ہوجاتی ہے
6۔۔ روزانہ رات کو دودھ میں ایک چمچ دیسی گھی ڈال کر پینے سے قبض ختم ہوجاتی ہے
قبض کے لئے ہربل علاج
ہوالشافی نسخہ:
1۔۔ انار کا چھلکا پیس کر ایک بڑا چمچ صبح و شام کھانے کے بعد پانی کے ساتھ لیں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگی
2۔۔ اگرآپ کو شدید قبض ہوتی ہے تو یہ نسخہ یوز کریں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگی
بادام آئل اور زیتون کا تیل اور کیسٹر آئل تینوں کو مکس کرکے ایک چائے والا بڑا چمچ ایک کپ دودھ میں اچھی طرح مکس کرکے رات سوتے وقت لیں بہترین نسخہ ہے
3۔۔ عرق گلاب دوچمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر دن میں تین بار پینے سے قبض بہتر ہو جاتی ہے
4۔۔ روغن بادام شیریں دو چمچہ دودھ یا چاے میں روزانہ پلائیں جب ٹھیک ہوجاے بند کردیں اور اسپغول کا بیج ۔۔۔بھوسی نہیں بلکہ بیج ۔۔روزانہ تیس گرام کھلادیں پانی سے
بائیو کیمک علاج
ہوالشافی نسخہ:
Mag Phos 6x Kali Sulf 6x |
بچوں کو قبض ہوتو |
Nat Phos 6x |
زبان پر سفید تہہ جگر کی خرابی کی وجہ سے قبض |
Nat Mur 30 Kali Mur 6x |
بائیوکیمک جنرل قبض کے لئے نسخہ جو ہر کوئی یوز کرسکتا ہے |
کلکریا فلور 6x |
بھیڑ کی میگنیوں کی طرح پاخانہ آئے |
Nat Sulph 6x |
پاخانہ بڑی آنت میں ہی رہے |
|
|
ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر حمید کے قلم سے
یہ نسخہ جات آزمائے ہوئے ہیں اس ویب سائٹ ہوالشافی کو یاد رکھیں یہاں میں اور بھی نسخہ جات شئیر کرتا رہوں گا جو میرے اور میرے دوستوں کے آزمائے ہوئے ہیں
بہت سارے دوستوں کا اسرار تھا کہ میں کوئی بک لکھوں جس میں اپنے تجربات کو لکھوں یہ بلاگ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ابھی اس کو لکھ رہا ہوں پھر انشااللہ اگر زندگی نے توفیق دی تو کتاب لکھنے کا بھی ارادہ ہے
اگر آپ اپنی کسی بیماری کے بارے میں کوئی نسخہ پوچھنا چاہتے ہیں تو میرے واٹس ایب نمبر پر رابطہ
3 Comments
السلام علیکم : ڈاکٹر صاحب علامات لکھ رہا ہوں ۔ اس کے مطابق 200 طاقت میں دواءی لکھ دیں ۔
ReplyDeleteپیشاب بہت زیادہ آتا ہے ۔ اور پیشاب کے بعد پیشاب کے قطرے بھی آتے ہیں اور ساتھ میں منی کے قطرے پیشاب میں مکس ہو کر آتے ہیں ۔ اجابت دو تین دن کے بعد آتی ہے ۔ کھل کر اجابت نہیں آتی ۔
شوگر نہیں ہے مجھے ۔
ReplyDeleteAssalamualaikum, Dr SB mera baita Haseen special child ha age 15 ha or weak b ha Kafi qbz Rehti ha enema karna part a ha koi medicine suggest Karen
ReplyDelete