Homeopathic Medicine Bryonia Alba


ہومیوپیتھک میڈیسن برائی اونیا

bryonia hovalshafi

 

آج ہم بات کریں گے ہومیوپیتھک میڈیسن برائی اونیا کی۔۔کہ یہ کس کام آسکتی ہے کس کس علامت پر اس کو میڈیسن کے طور پر دیا جا سکتا ہے ۔

 برائی اونیا البا          ....درختوں اور جھاڑیوں پر چڑھنے والی ایک خودرو ایک بیل ہے جس کی جڑ نہایت زہریلی اور کڑوی ہوتی ہےاس کو پیس کر ہومیوپیتھک پوٹینسی میں میڈیسن بنائی جاتی ہے برائی اونیا کا انسانی جسم کے اہم اجزا سے گہرا تعلق ہے  جن مین پھیپھڑے جگر اور دل شامل ہیں

برائی اونیا  قبض میں... بہترین کام کرتی ہے  خشکی کی وجہ سے انتڑیوں جگہ جگہ سے پھٹ جاتی ہیں ایسی قبض میں برائی اونیا 200 میں بہترین کام کرتی ہے

بعض لوگوں کوایسی ڈیزیزز سے واسطہ پڑ جاتا ہے جس کے نتیجے میں چلنے پھرنے کی سکت نہیں رہتی ان مریضوں میں عام کمزوری نہیں ہوتی لیکن چلنے پھرنے سے جسم بھاری محسوس ہوتا ہے اور یہی بھاری پن گہرے درد میں تبدیل ہوجاتاہے ٹانگیں بے جان محسوس ہوتی ہیں ایسے مریضوں میں برائی اونیا بہت ہی مفید ترین میڈیسن ہے

لمبی سیر پر جانے سے پہلے یا کھیلوں کے آغاز میں ...برائی اونیا 200 اور ساتھ میں آرنیکا 200 کی ایک ایک ڈوز دینے سے تھکن نہیں ہوتی اور کھلاڑی فریش رہتے ہیں

یہی نسخہ کبوتروں کو بھی اڑانے سے پہلے دیا جائے تو وہ تھکتے نہیں ہیں اکثر یہ نسخہ کبوترباز مجھ سے بنواتے ہیں

 جگر کی بیماریوں کے لئے ایک نسخہ....جو کہ بہت ہی موثرہے بیماری جگر سے متعلق ہو تو یہ نسخہ ضرور یوز کریں یہ نسخہ آپ کو مایوس نہیں کرے گابرائی اونیا 200 دن میں ایکبار سلفر 30 دن میں تین بار اور ساتھ میں کارڈوس میریانس کیو (مدرٹنکچر ) کے دس قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں 3 بار ۔۔۔۔۔۔یہ نسخہ جگر کی امراض کے لئے بہت ہی تیر بہدف اور مجرب نسخہ ہے    ہیپاٹائٹس بی میں بھی یہ نسخہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے جب مریض میں بھوک پیاس بالکل ختم ہوجائے تو یہ نسخہ اس مریض کے لئے زند گی کی نوید بن جاتا ہے


 

 تو برائی اونیا یوز کرنے سے فائد ہ ہوتا ہے۔بیماری کوئی بھی ہو اگر حرکت سے درد بڑھ جائے....

گرمیوں کے آغاز میں شروع ہوتی ہیں ان تکالیف میں برائی اونیا بہترین کا م کرتی ہے۔اکثر وہ تکالیف جو سردی کے موسم کے ختم ہونے کے بعد

 برائی اونیا نمونیہ میں بہترین کا م کرتئ ہے....برائی اونیا البا کی علامات والا نمونیہ اکثر دائیں پھیپھڑے میں رہتا ہے ۔

 اگر مریض کو سوتے میں جھٹکے لگتے ہوں...اور مریض اٹھ کر بیٹھ جاتا ہوتو ایسے مریض کو برائی اونیا 200 دن میں ایکبار دینے سے مریض ٹھیک ہوجاتا ہے۔


 

   ٹانگ کے گوشت میں درد ہو تو۔۔۔۔ آرنیکا 200 صبح نہار منہ   ۔۔۔برائی اونیا 200 دن میں ایکبار ۔۔۔کاسٹیکم 200رات کو دس بجے ایکبا ر دینے سے ٹانگ کے گوشت میں درد ختم ہوجاتاہے

 قبض ہو ساتھ میں کمرد رد ہو.....تو یہ نسخہ بہت ہی مفید ہے  برائی اونیا 200 ایک دن دیں اگلے دن سلفر 200 دیں اگلے دن پھر برائی اونیا اور اگلے دن پھر برائی اونیا اس طرح پندرہ بیس دن دیں انشااللہ بہتری آجائے گی۔

خشک کھانسی ۔۔۔ایسے افراد جن کو بار بار تھوڑی تھوڑی کھانسی ہوجاتی ہو مگر بلغم ساتھ نہ ہوتا ہو منہ خشک رہے مٹی دھول دھواں سے الرجی ہو بعض اوقات کھانسی کا شدید دورہ ہوتا ہوآخر میں قے آجاتی ہو ایسے افراد گوشت کوکھانے میں پسند کرتے ہوں ایک تو ایسے تمام مریضوں کو گرم پانی کے غرارے کروانے چائییے اور ساتھ میں یہ نسخہ یوز کروائیں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگی

Arsenic Alb 30 + Ipecac 30+ Bryonia 30

 

اگر کوئی مریض علاج کے لئے آئے

اور وہ اپنی بیماری سے ذیادہ اپنے کاروبار کی بات کرے یا موبائل بات کررہا ہوبار بار اپنے بزنس کا ذکر کرے یا بزنس کی وجہ سے پریشان ہو تو اس کو تکلیف کوئی بھی ہو اس کو برائی اونیا 200 ہر رات کو ایک خوراک دیں اس کو چند دن میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی

اگر گرمیوں کے شروع کے.... مہینوں میں یعنی مارچ کے بعد یا گرمیوں میں مریض کو موشنز شروع ہوجائیں خواہ مریض بچہ ہے یا کسی بھی عمر کا مرد عورت ہے تو برائی اونیا 30 دن میں 3 بار دیں انشااللہ بہتری آجائے گی

 اگر مریض کے گلے میں بلغم پھنس جائے....اور مریض کھنکارتا رہے اور بلغم نکلے نہیں تو اس کے لئے بہترین میڈیسن برائی اونیا  البا دن میں تین بار دیں بلغم بھی ختم ہوجائے گا او ر کھانسی بھی

اگر مریض کی زبان سوکھی ہوئی ہو پیا س بھی لگتی ہو .....مریض پانی بھی پیتا ہو بار بار پیتا ہواس کے باوجود قبض رہتی ہو سٹول سخت جلا ہوا اور کالا ہوتا ہواور قبض کی وجہ سے معقد میں زخم بن جاتے ہوں ایسے مریضوں کو برائی اونیا 200 رات کو سوتے وقت ایک بار دینے سے یہ پرابلم ختم ہوجاتا ہے

اگر تکلیف کوئی بھی ہو..... لیکن درد والی جگہ کو دبانے سےیا اس طرف لیٹنے سے آرام مل جائے تو ایسے مریضوں کو برائی اونیا دیں انشااللہ بہتری آجائے گی


 

مریض کھانا کھانے کے بعد اگر محسوس کرے  کہ معدے میں کوئی پتھر رکھا ہوا ہے اور اگر کھانسنے سے معدے میں درد ہونے لگے تو ایسے مریضوں کو برائی اونیا دینے سے بہتری آ جاتی ہے

اگر عورتوں میں مینسز کی بجائے نکسیر آنے لگے تو میڈیسن برائی اونیا دیں بہتری  آجائے گے

برائی اونیا بنیادی طور پر بزنس مین کاروباری لوگوں کی دوا ہے جن کے خیالات ان کے کاروبار کے متعلق ہوتے ہیں برائی اونیا کے مریض ذیادہ تر سہل پسند ہوتے ہیں جلدی تھک جاتے ہیں غصے میں تنہا ہونا چاہتے ہیں آرام کرنا چاہتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی انہیں ڈسٹرب کرے

جوڑوں میں درد کے لئے .....برائی اونیا ایک بہترین میڈیسن ہے اگر مریض کہے کہ حرکت سے تکلیف سے بڑھ جاتی ہے تو برائی اونیا 200 دن میں ایکبار دینے سے افاقہ ہو جاتا ہے اگر ساتھ میں زبان خشک ہوتی ہو تو چند دن میں مریض بہتری محسوس کرے گا انشااللہ


 

   

Post a Comment

0 Comments