﷽
ہربل نسخہ جات
جو آپ کے بہت کام آسکتے ہیں
دمہ کے لیے ایک سنیاسی نسخہ
ایک سادھو دروازے پر آیاسادھو نے صدا لگائی کر بھلا جو ہو بھلا ۔۔۔۔ دروازے پر ایک بوڑھی مائی لاٹھی ٹھیکتی باہر آئی سادھو نے پھر صدا لگائی کر بھلا جو ہو بھلا ۔۔۔مائی اندر گئی اور ایک کٹورا بھر کر آٹے کا لائی لیکن فقیر نے لینے سے انکار کر دیا کہ میرا کون پکائے گاتو مائی نے اسے اندر بٹھایا اور کھانا کھلایا جب کھانا کھلا چکی تو اس کو دمہ کا دورہ پڑ گیا پہلے کھانسی ہوئی پھر سانس اکھڑنےلگی سادھو نے جاتے جاتے ایک نسخہ مائی کے بیٹے کو دیا کہ یہ استمعال کرو اگلے سال ان دنوں میں پھر آوں گااس کو دمہ نہیں ہوگا اب اس نسخہ کو فروخت نہیں کرنا بنا کر مخلوق خدا کی خدمت کرنا اور مفت تقسیم کرنا تو پہلی خوراک رب تعالی کے حکم سے شفا دے گی اور جب لالچ کرو گے اور اس کے حوض پیسے لو گے تو یہ نسخہ کام کرنا چھوڑ دے گا نسخہ آپ دوستوں کو میں بھی
بتا رہا ہوں
آپ بھی بس سادھو کی باتوں پر دھیان دیجے گا اور اس نسخہ کو فی سبیل اللہ ضرور لوگوں کو دیں اس کو بزنس کا حصہ نہ بنائیں
ہوالشافی نسخہ:
شہد کی چھوٹی مکھی کا موم 50گرام گڑ پرانا 50گرام لونگ 25گرام ہینگ اصلی پچیس
گرام لونگ کو پیس لیں پھر سب چیزوں کو الگ الگ کوٹ لیں اور پیس لیں ان سب چیزوں کو
شہد میں مکس کرلیں اچھی طرح یک جان کرلیں اس کے بعد چنے کی دال کے برابر گولیاں
بنا لیں ایک ہفتہ کے لئے سایہ میں رکھ کر خشک کر لیں
یہ گولیاں دو دو کرکے صبح و شام پانی کے ساتھ مریض کو دینی ہیں لیکن بچوں کو آدھی گولی دینی ہے
پرہیز :۔۔۔۔ بڑا گوشت چاول تیزمرچ مصالحہ ، دال چنا ، سرخ لوبیا دال ماش بازاری مشروب
اکتالیس دن میں لیکوریا کا خاتمہ
لیکوریا کے لئے بہت ہی آزمودہ غذائی علاج یہ اس لئے بھی کار آمد ہے کہ اس کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہےاور اجزا بھی ایسے جو کہ ہر گھر میں موجود ہیں چونکہ آج کل لیکوریا کی بیماری بھی بہت ذیادہ عام ہوگئ ہے تویہ نسخہ اگر آپ مریضہ ہیں تو اس کو یوز کرکے اس سے فائدہ اٹھائیں اور جو بھائی میری طرح میڈیکل پریکٹس کرتے ہیں وہ اپنی مریضاوں کو اپنی میڈیسن کےساتھ اس کو لکھ کردے دیں انشااللہ میڈیسن کے بغیر بھی یہ ایک مجرب اور آزمودہ نسخہ ہے
ہوالشافی نسخہ:
چھوٹی دیسی کشمش 21 دانے لے کر صبح نہار منہ کھانے ہیں ناشتہ کرنے سے کم ازکم ایک گھنٹہ پہلے اگر نماز کی عادی ہیں تو صبح کی نماز پڑھ کر گن کر 21 دانے کھا لیا کریں 41 دن کھانے ہیں انشااللہ 41 دن کے اس کورس سے اآپ کو لیکوریا سے مکمل نجات مل جائے گی
ہاضمہ کے لئے بہترین پھکی
یہ نسخہ پیٹ کے تمام امراض کے لئے لاجواب ہے
ہوالشافی نسخہ:
سوئے کے بیج ایک پاو اجوائن دیسی ایک پاو نوشادر ٹھیکری آدھا پاو میٹھا سوڈا 20 روپے کا نمک سیاہ 20 روپے کا پودینہ ایک پاو آم چورہ ایک پاو سونف دیسی ایک پاو ٹاٹری ولایتی پچاس گرام تمام چیزوں کا باریک کرلیں یعنی سفوف بنا لیں خوراک دو سے چار ماشہ ہمراہ عرق سونف دن میں تین مرتبہ کھانے کے بعد لیں
الٹی نہ رکتی ہو موشن لگے ہوں گیس تبخیر پیٹ درد اور معدہ کے دیگر تمام امراض معدہ میں درد کے لئے بہت ہی لاجواب نسخہ ہے اور بہت ہی مجرب اور آزمودہ نسخہ ہے
بچوں کے سینے کی جکڑن اور کھانسی سانس کا پرابلم ریشہ کے لئے آزمودہ نسخہ انٹی بائیوٹک سے ہمیشہ کے لئے نجات
ہوالشافی نسخہ:
آدھا پاو خالص سرسوں کا تیل اور سات دانے دیسی لونگ کے ۔۔۔ سرسوں کےتیل میں سات دانے دیسی لونگ پکا کر رکھ لیں اور لونگ کے دانوں سمیت اس کو کسی بوتل میں رکھ لیں جس بچے کوان میں سے کوئی بھی تکلیف ہو رات کو سوتے وقت اس تیل کی مالش بچے کے سینے پر کردیں او ربچے کو سلا دیں اینٹی بائیوٹک سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی
یہ نسخہ جات آزمائے ہوئے ہیں اس ویب سائٹ ہوالشافی کو یاد رکھیں یہاں میں اور بھی نسخہ جات شئیر کرتا رہوں گا جو میرے اور میرے دوستوں کے آزمائے ہوئے ہیں
بہت سارے دوستوں کا اسرار تھا کہ میں کوئی بک لکھوں جس میں اپنے تجربات کو لکھوں یہ بلاگ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ابھی اس کو لکھ رہا ہوں پھر انشااللہ اگر زندگی نے توفیق دی تو کتاب لکھنے کا بھی ارادہ ہے
اگر آپ اپنی کسی بیماری کے بارے میں کوئی نسخہ پوچھنا چاہتے ہیں تو میرے واٹس ایب نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں
0 Comments