آج کا مضمون بہت ہی انفارمیٹو ہے اور دلچسپ بھی یہ موضوع ہر کوئی پڑھنا چاہتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر کوئی خوبصورت دکھائی دینا چاہتا ہے تو آج کا ٹاپک ہے
کیل مہاسے اور چہرے کے دانوں کا ہومیوپیتھک ٹریٹمنٹ
شکل اور صورتیں اللہ پاک کی بنائی ہوئی ہیں اور اللہ پاک نے ہر کسی کو خوبصورت بنایا ہے ان میں کوئی کمی مالک کائنات نے رکھی ہی نہیں ہے مگر اچھا اور خوبصورت نظر آنا ہر ذی شعور انسان کی نہ صرف یہ کہ خواہش ہوتی ہے بلکہ اس کے لیے تگ و دوکرتا رہتاہے خاص طور پر ٹین ایجز بچے بچیاں اس وجہ سے احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں آج کا یہ کالم یہ مضمون ایسے بچے بچیوں کے لیے ہے
ہومیوپیتھک کی ایک میڈیسن ایسی ہے جو کہ چہرے کے دانوں کے لئے مخصوس ہے
بربرس ایکی فولیم کیو
ہومیوپیتھک کی یہ میڈیسن چہرے کے دانوں کے لیے بہت ہی مشہور و معروف ہے یہ خاص طور پر اور ذیادہ طور پر مدرٹنکچر میں ہی یوز کروائی جاتی ہے اس کے دس دس قطرے ایک گھونٹ پانی میں صبح دوپہر شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد یوز کرنے سے ذیادہ فائدہ ہوتا ہے جلد کی رنگت کو نکھارنے میں یہ ایک مجرب اور مستند میڈیسن ہے دوسری میڈیسن کے ساتھ ملا کر بھی اس کو لیا جا سکتا ہے اور اس کو سنگل بھی یوز کیا جا سکتا ہے
میرے کلینک کا نسخہ میں اپنے کلینک پر کیل مہاسے کے لئے بربرس ایکی فولیم کو کیسے یوز کرواتا ہوں
میں اپنی پریکٹس میں اس نسخہ کو اس طرح سے یوز کرواتا ہو ں کی خون صاف کرنے کے لیے ایکی نیشیا کیو کو کھانے سے پہلے دیتا ہوں دس دس قطرے ایک گھونٹ پانی میں ڈال کر او ر ساتھ میں بربرس ایکی فولیم دس دس قطرے ایک گھونٹ پانی میں کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دونوں میڈیسن کے رزلٹ دس سے پندرہ دنوں میں آجاتے ہیں چہرہ صاف شفاف اور جاذب نظر ہو جاتا ہے پھر اسی نسخہ کو کچھ عرصہ یوز کرواتا ہو ں تو چہرے کے داغ دھبے چھائیاں دانے غائب ہوجاتے ہیں الحمداللہ
دوسری میڈیسن جو کیل مہاسوں کے لئے مشہور ہے اور میں بھی اپنے کلینک پر یوز کرواتا ہوں وہ ہے مرک سال 30 یہ چہرے کے ایکنی دانوں میں پیپ اور سوزش کے لیے بہترین میڈیسن ہے
اگر شدید قبض کی وجہ سے چہرے پر ایکنی داغ دھبے مہاسے
ہوں اور یہ سب قبض اور معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوں تو اس کے لیئے بربرس ایکی فولیم کے ساتھ میرا نسخہ اور ساتھ میں نکس وامیکا 200 رات سوتے وقت استعمال کریں
اگر چہرے پر میک اپ اور کاسمیٹک کے یوز کی وجہ
سے دانے
نکل آئے ہوں تو میرے کلینک کے نسخہ کے ساتھ ساتھ بووسٹا 30 یوز کریں میک اپ کی وجہ سے اگر دانے نکلتے ہوں تو اسی میڈیسن کے یوز سے ٹھیک ہوجائیں گے
ایسے بچے بچیاں جن کی اپنی رنگت سفید ہو اور ان
کے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں
ایسے بچے بچیاں کریازوٹم 200 دن میں ایکبار یوز کریں ایک ہفتہ یوز کریں انشااللہ دانے ختم ہوجائیں گے
کیل مہاسوں کے لیے ایک مجرب ٹوٹکہ
لیموں نئے کیل مہاسوں کو روکنے کے لئے بہت ہی تیر بہدف ٹوٹکہ ہے جلد کی شفافیت کے لئے بہترین ہے لیموں کے عرق میں روئی کو ڈبوئیں اور کیل مہاسوں دانوں پر دبا کر رکھ لیں اور کچھ دیر لیموں کا عرق لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں
داغ دھبوں کے لئے ایک مجرب لوشن
تھوجا مدرٹنکچر یعنی کیو کے دس قطرے گلسرین میں ملا کر رکھ لیں داغ دھبوں کے لئے اکسیر لوشن تیار ہے رات سوتے وقت روئی پر لگا ئیں اور چہرے کے دانوں پر لگا لیں بہت ہی مجرب لوشن کا نسخہ ہے میں بھی اپنے کلینک پر اپنے مریضوں کو بتاتا رہتا ہوں اس کو یوز کرنے سے دانے ختم ہونے لگتے ہیں
چہرے کے داغ دھبے دانوں کے لئے ایک اور مجرب ٹوٹکہ
اگر جلد پر یعنی چہرے پر داغ دھبے دانے ہوجائیں اور کیل مہاسے ہو گے ہوں تواور ان میں سوزش ہو رہی ہو تو چاولوں کا پانی بنا لیں اس پانی کو چہرے پر لگائیں اس پانی سے بھی داغ دھبے دانے ختم ہوجاتے ہیں یہ بھی بہت ہی مجرب نسخہ ہے یہ پانی تو بعض کمپنیاں سیرم کے نام سے بیچ رہی ہیں
نوجوانی میں چونکہ کیل مہاسوں دانوں کا ایک اور ہومیوپیتھک نسخہ
بربرس ایکی فولیم 30 صبح دوپہر رات پانچ پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں کھانے سے پہلے ۔۔۔۔۔ہیپر سلف 30 دن میں تین بار کھانے کے بعد۔۔۔۔۔ کالی بروم 30 دن میں تین بار ۔۔۔یہ نسخہ بھی بہت کارآمد ہے اس کو بھی یوز کروایا جا سکتا ہے
کی خرابی کی وجہ سےچہرے پر داغ دھبے چھائیاں کیل مہاسےاگر لیڈیز میں مینسز
ہوں تو ہومیوپیتھک میڈیسن سمی سی فیوگا میرے کلینک والے نسخے کے ساتھ یوز کریں
عورتوں کے چہرے رخسار پر بھورے رنگ کے داغ دھبے اور سیائی مائل چھائیاں
اسکے لئے بہت ہی مجرب میڈیسن سیپیا 30
کیل مہاسے داغ دھبے چھائیوں کے لیے ایک بہترین کمبی نیشن
بربرس ایکی فولیم 30 سیپیا 30 اور کالی بروم 30 تینوں کو مکس کرلیں اور برابر مکس کرنے کے بعد جو کمبی نیشن بنے گا اس میں سے دس دس قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں تین بار یوز کریں پندرہ دنوں میں رزلٹ انشااللہ
بچیوں اور عورتوں کے چہرے پر کیل مہاسے
ایسٹریس 30 ساتھ میں بربرس ایکی فولیم 30ملا کر یوز کرنے سے بہت ہی بہترین رزلٹ آتے ہیں یہ کمبی نیشن بھی ایک بہترین نسخہ ہے
دوران حمل ایکنی کا علاج
سیپیا 30 ساتھ میں بیلا ڈونا 30 ملا کر یوز کریں
لڑکیوں کو پہلا حیض ہو اور چہرے پر دانے شروع ہوجائیں
پوڈوفائلم 30 دن میں تین بار میرے کلینک کے فارمولے کے ساتھ دیں
حیض کے فورا بعد چہرے پر دانے نکل آئیں
اسکے لیے بہترین میڈیسن میڈرونیم ہے میرے اوپر بتاے گے نسخے کے ساتھ یوز کریں انشااللہ بہتری آجائے گئ
0 Comments