Bhut Kaam k Nuskha Jaat بہت کام کے نسخہ جات

 

hovalshafi


بہت کام کے نسخہ جات

بواسیر خونی ہو یا بادی ہو ساتھ میں موہکے ہوں

ہوالشافی نسخہ

لوگ اس بیماری میں لاکھوں نسخہ استعمال کرتے ہیں آج کی اس پوسٹ میں ایک ایسا نسخہ بتانے جا رہا ہوں جو الحمداللہ آزمودہ بھی ہے اور مجرب بھی ہے

مہندی کی جڑ لینی ہے کسی بھی پنسار سٹور سے باآسانی آپ کو مل جائے گی اس کو پانی میں پیس کر ایک ٹکیہ سی بنا لیں ٹکیہ کو سائز اتنا ہو کہ مقعد پر آسانی سے آسکے اس کو مقعد پر باندھ لیں انشااللہ جلد ہی موہکے سوکھنے لگیں گے

نوٹ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ مریض کو جلن ہو گی اس کے باندھنے سے لیکن آرام انشااللہ مستقل ہو گا

 

دماغی طاقت کے لئے

ہوالشافی نسخہ

اگر آپ کسی بھی عمر کے ہیں اور آپ کو دماغی کمزوری محسوس ہوتی ہے پڑھا ہوا بھول جاتا ہے  کوئی چیز کہیں رکھتے ہیں اور یاد نہیں رہتی ہے تو اس کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں بہت ہی بہترین نسخہ ہے

سونف چھ ماشہ مغز بادام سات عدد ۔۔۔ دانہ الائچی خورد 3 عدد ۔۔۔تینوں چیزوں کا پیس کر تین پاو پانی میں مکس کریں حسب ذائقہ مصری ملا لیں یہ ایک دن کی خوراک ہے ایک قہوہ سا بن جائے گا اس کو اسی حالت میں کسی بوتل میں ڈال لیں دن  بھر آپ نے یہی پانی پینا ہے

دوسرا نسخہ   دماغی طاقت کے لیے

چنے لینے ہیں 2 تولے اور چار عدد چھوہاروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ان کو رات کے وقت پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح نہار منہ چنے اور چھوہارے کھا لیں اور پانی اوپر سے پی لیں یہ ایک دن کی خوراک بتائی ہے اس نسخہ کے اور بھی فائدے ہیں جو کہ آپ کے یوز کرنے پر ہی آپ جان سکتے ہیں

 

 


ان لیڈیز کے لئے نسخہ جن کا حمل بار بار گر جاتا ہو

ہوالشافی نسخہ

 جن عورتوں کا حمل بار بار گر جاتا ہویہ نسخہ استعمال سے فائدہ ہوگا سب سے بڑھ کر یہ کہ اس نسخہ کا کوئی نقصان نہیں ہے اور آسان اجزا ہے

انار کے تازہ پھول لینے ہیں صرف پانچ تولہ پانی میں ان کو اچھی طرح رگڑ مسل لیں اس پانی میں ایک چٹکی شکر ڈال دیں یہ شربت دن میں 2 بار پلائیں

 

خصیوں کی سوزش سوجن  انفیکشن اور ورم کے لیے

 

ہوالشافی نسخہ

 بہت ہی زبردست قسم کا نسخہ ہے یہ ایک سنیاسی نسخہ ہے بارہا کا آزمایا ہوا ہے  پرانے سنیاس اور حکما حضرات اس نسخہ کو یوز کیا کرتے تھے

کالی زیری اصلی لے لیں نسخہ کے اجزا اصلی ہونگے تو ہی شافی نسخہ بنے گاآج کل کالی زیری کے نام پر کالا زیرہ بیچا جار ہا ہے بہرحال کالی زیری لینی ہے اس کو خالص سرکہ میں پیس لیں یہ جو لیپ  سا بنے گا اس کو خصیوں پر لیپ کرنا ہے 


خارش کے لئے ایک بہترین نسخہ


ہوالشافی نسخہ

 بہت ہی مجرب نسخہ ہے اس سے بہت سے مریض فیض یاب ہوئے ہیں شدید ترین خارش ہو اگر اتنی خارش ہو کہ خارش کرکر کے سرخ رنگ کا جسم ہوجاتا ہو یا دانے نکل آتے ہیں خارش والا مریض باہر دھوپ میں نہیں نکل سکتا ہے سردیوں میں بھی جب لحاف اوڑھتا ہے مریض تو جیسے ہی جسم گرم ہوتا ہے فورا خارش شروع ہوجاتی ہے

جب کوئی مریض کسی بھی میڈیسن سے ٹھیک نہ ہورہا ہوتو ایک بار اس نسخہ کو ضرور آزمائیں جب ٹھیک ہوجائیں تو صاحب نسخہ اور میرے لئے ضرور دعا کر دیجے گا

یہ نسخہ بے شمار لوگوں کو لکھ کے دے دیتا ہوں سب کو فائدہ ہوتاہے الحمداللہ

نسخہ۔۔۔۔

 کوڑ  50 گرام ۔۔۔گلوڑ 50 گرام۔۔۔سنا مکی پچاس گرام ۔۔۔چرائتہ 50 گرام ان سب ادویات کو لے کر پانچ چھ سیر پانی میں بھگو دیں ایک گھنٹہ اسی طرح پڑا رہے اس کے بعد یہ پانی ہلکی آنچ آگ پر رکھ دیں وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے  رہیں جب آدھا پانی یعنی تین کلو پانی خشک ہوجائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اس کو چھان کر بوتلوں میں بھر لیں میڈیسن تیار ہے صبح نہار منہ آدھی پیالی چائے والی


Post a Comment

0 Comments