ہومیو پیتھک نسخہ جات ہومیوپیتھک ایزی پریکٹس پارٹ ون نکسیر کے لئے تیر بہدف نسخے

ہومیو پیتھک نسخہ جات

hovalshafi

ہومیوپیتھک ایزی پریکٹس پارٹ ون


وہ نسخے جو میرے آزمودہ ہیں اور ان نسخہ جات کو میں نے بارہا یوز کیا ہے الحمداللہ مجھے ان نسخہ جات سے رزلٹ ملے ہیں اگر میں ان کو مجرب اور آزمودہ کہوں تو بے جا نہ ہو گا

 

نکسیر کے لیے نسخہ جات

 

نکسیر کے لیے میں جس  نسخہ کو ذکر کروں اس کو بارہا استعمال کروایا ہے الحمداللہ اس کے بہترین رزلٹ آئے ہیں بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ میرے کتنے مریض ہیں جو اس نسخہ سے ٹھیک ہوئے اور انہوں نے دوسرے مریضوں کو ریفر کیا کہ نکیسر کی میڈیسن میرے کلینک سے لیں

نکسیر کی جو میڈیسن میں یوز کرواتا ہوں ان میں دو تین نسخہ جات ہیں اگر آپ خود نکیسر کے مریض ہیں تو یہ نسخہ یوز کریں اور اگر آپ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں تو اپنے مریضوں کو یہ نسخہ جات استعمال کروائیں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگی

ہوالشافی نسخہ

بائیو کیمک کی دو میڈیسن نکسیر کے لئے بہت ہی تیر بہدف ہیں فیرم فاس 6ایکس اور ساتھ میں کالی میور 6ایکس ۔۔۔بس یہ خیال رکھیں کہ میڈیسن شوابے جرمنی کی ہو اگر آپ چاہتے ہیں کہ رزلٹ جلدی اور بہترین مل  جائیں تو میڈیسن شوابے جرمنی کی یوز کریں

ہوالشافی نسخہ

دوسرا نسخہ جو میں یوز کرواتا ہو وہ ہے فیر م فا س کو آپ 30 میں بھی یوز کروا سکتے ہیں دن میں تین با رپانچ پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں اس کی پہلی ڈوز ہی نکسیر والے مریض کی نکسیر روک دیتی ہے میں اپنے مریضوں کو ایک خوراک اپنے کلینک پر اپنے سامنے ہی دے دیتا ہوں اور بتا دیتا  ہوں کہ اب اگر نکسیر آئی تو یہ میڈیسن دینی ہے کئی بار تو ایک ایک ہفتہ میڈیسن کی ضرورت نہیں رہتی ہے یعنی ایک ڈوز فیرم فاس 30 جو کلینک پر دیتا ہوں مریض مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتا ہے اگر آپ مریض ہیں تو آپ بھی اسی طریقے سے میدیسن یوز کرسکتے ہیں کہ ایک خوراک پانچ قطرے ایک چمچ پانی میں لے لیں اور اسکے بعد جب ضرورت ہو یعنی نکسیر آئے تو میڈیسن یوز کریں ورنہ ضرورت نہیں ہے

ہوالشافی نسخہ

نکیسر کے لئے جو تیسری اور اہم میڈیسن میری پریکٹس میں ہے وہ ہے ملی فولیم 30 –   یہ میڈیسن بھی ایسی ہے کہ پہلی ڈوز سے ہی فرق یعنی شفا کا عمل شروع ہوجاتا ہے اس میڈیسن کو بھی دن میں تین بار لیا جاسکتا ہے ملی فولیم 30اور فیرم فاس 30 دونوں کو مکس کر کے بھی مریض کو دیا جا سکتاہے دونوں میڈیسن کے مکس کرکے یا دونوں میں سے پانچ پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں تین بار یوز کریں

پرانی نکسیر جو کسی بھی میڈیسن سے ٹھیک نہ ہوتی ہو ان دونوں میڈیسن کا کمبی نیشن یوز کروائیں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگئ

 

نکسیر کے لیے ایک اور تیر بہدف نسخہ  ہوالشافی

آرنیکا 30 اور بیلا ڈونا 30 یہ دونوں میڈیسن بھی ملا کر دی جا سکتی ہیں یہ بھی نکسیر کے لئے بہترین میڈیسن ہیں

میں اپنی پریکٹس میں ملی فولیم  ۔۔۔فیرم فاس۔۔۔ آرنیکا (30) کو مکس کرکے بھی یوز کرواتا ہوں اس کمبی نیشن کے بھی بہترین رزلٹ آتے ہیں

 

دہلی کے ایک مشہور   ڈاکٹر صاحب کی پریکٹس کا راز

ایک ڈاکٹر صاحب ہر نکسیر کے مریض کو ایک میڈیسن ڈارپر میں ڈال کر دیتے تھے اور کہتے تھے کہ جب بھی نکسیر آئے اس کو بس سونگھ لیا کریں جب بھی مریض کو نکیسر آتی مریض ناک سے بوتل لگاتا چند منٹ سونگھتا یعنی ان ہیل کرتا اور فورا نکسیر رک جاتی بہت لوگوں نے ان سے یہ راز جاننے کی کوشش کی کہ یہ کون سی میڈیسن ہے لیکن انہوں نے کبھی اپنی زندگی میں اس سے پردہ نہ اٹھایا لیکن ان کے مرنے کے بعد ان کی بیٹی نے مخلوق خدا کی خدمت کے لئے یہ راز عام کر دیا

وہ نسخہ یہ ہے کہ ہرے دھنیا کا پانی نکال لیں کسی ڈراپر میں محفوظ رکھیں  مریض کو یہ پانی آپ سونگھنے کے لئے دیں نکسیر کے مریض صرف اس پانی کو سونگھیں تو سونگھنے سے بھی نکسیر رک جاتی ہے

ایک بہت ہی کارآمد نسخہ ہوالشافی

اگر آپ کے پاس نکیسر کا مریض آگیا ہے اور آپ کو علامات کے طور پر میڈیسن کی سمجھ نہیں آرہی ہے تو ہومیوپیتھک کی ایک میڈیسن ایمرجنسی میں کام آتی ہے اور بہت ہی کارآمد میڈیسن ہے وہ ہے کاربوویج 30 پانچ قطرے مریض کے منہ میں ڈائریکٹ ڈال دیں انشااللہ میڈیسن اندر جانے کی دیر ہے فورا نکسیر رک جائے گی اور مریض بہت ہی ریلف محسوس کرے گا

 

آپ مجھ سے آن لائن مشورہ کر سکتے ہیں اور کلینک پر بھی تشریف لا سکتے ہیں  

ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر حمید ملک     

النافع ہومیو کلینک  پرانی سبزی منڈی حمام برق روڈ نزد نیو ایشا موٹر سائیکل شوروم 

اٹک سٹی

 

آن لائن فیس صرف 300 روپے

 Whattsapp Number   03215260211  

 

 

 

Post a Comment

0 Comments