یہ ڈائٹ پلان ہے جس کی مدد سے
بغیر کسی میڈیسن کے
آپ اپنا وزن پندرہ دنوں میں بیس کلو وزن کم کریں
وزن کم کرنا صحت مند رہنے کے لئے بھی ضروری ہے اور آپ کا لائف سٹائل بھی چینچ ہوجاتاہے جب آپ موٹاپے کو گڈبائے کہتے ہیں اور سلم اینڈ سمارٹ نظر آتے ہیں کتنے لوگ ہیں جو ہر وقت اس فکر میں رہتے ہیں کہ ان کا موٹاپاکم ہو جائے ۔
تو آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو بتا وں گا ایک ایسا ڈائٹ پلان جس کو یوز کر ے آپ کو ملے گی موٹاپے سے نجات وہ بھی صرف پندرہ دن میں اس ڈائٹ پلان کے ساتھ آپ کو
کسی بھی میڈیسن کو یوز کرنے کی ضرورت نہیں پندرہ دن کے اس ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہوئےآپ 15 سے 20 کلو وزن کم کرسکتے ہیں
میں ہوں ڈاکٹر زیڈایچ ملک اور اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو ایک بار اس مضمون کو پورا پڑھیں یہ آرٹیکل آپ کی لائف بد ل کر رکھ دے گا
آج آپ سے شیئر کروں گا ایک ڈائٹ پلان جس سے آپ پندرہ دنوںمیں۔۔ جی جناب پندرہ دنوں میں 10 سے 15 کلو ویٹ آپ لوز کرسکتے ہیں۔
یہ ڈائیٹ پلان ایک بار آپ ضرور ٹرائی کریں آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔
آپ اس ڈائٹ پلان کو فالو کریں میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ دس سے 15 دنوں میں آپ دس سے پندرہ کلو وزن لوز کرلیں گے انشااللہ
سب سے پہلے جس چیز کو آپ نے یاد رکھنا ہے کہ صبح اٹھتے ہی نمازپڑھ کر اپنا ویٹ روزانہ چیک کریں جی جناب روازنہ آپ نے اپنا وزن چیک کرنا ہے تاکہ آپ جان سکو کہ روزانہ
کتنا کم ہوا ہے
اب بتاتا ہوں ڈائٹ پلان جو کہ روزانہ آپ نے اپلائی کرنا ہے
مارننگ ڈرنک
صبح نہار منہ آپ کے پینا ہےروزانہ ایک کپ پانی لیکن سادہ پانی نہیں
زیرہ کا پانی پینا ہے اس کو بنانا کیسے ہے اس کو بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ ایک پین لینا ہے اس کو ہلکی آگ پر رکھ دیں اس میں ڈال دیں ایک لیٹر پانی اور پھر اس میں ڈال دیں 2 بڑے چمچ زیرہ اس کو ڈھانپ کر رکھ دیں اور اس کو بوائل ہونے دیں جب بوائل ہوجائے تو اس کو چھان لیں تو اس کو نیم گرم ہی پینا ہے ایک گلاس میں ڈال لیں اور اس کو تھوڑا تھوڑا چسکیوں کے ساتھ پیئں یہ صبح ایک گلاس پینا ہے اور جو بچ جائے اس کو بھی دن میں گرم کر کے تھوڑا تھوڑا وقفے سے دن میں پی لیں یعنی ختم کرنا ہے روزانہ صبح نیا بنانا ہے اور پینا ہے اس کے بعد آپ نے بریک فاسٹ یعنی ناشتہ کرناہے ناغہ نہیں کرنا ہےروزانہ کوشش کریں ایک مخصوص ٹائم ہو ناشتے کا اگر 8 سے 9 کے درمیان ہوجائے آپ کو ناشتہ تو بہت بہتر ہے اور پھر روزانہ یہی ٹائم ہو صبح نہار منہ زیرہ والا پانی پیئں پھر ناشتہ کریں
ناشتہ بریک فاسٹ
ناشتے میں ایک سادہ روٹی (ملٹی گرین آٹے ) کی ساتھ میں کوئی بھی سبزی جو پکی ہوئی ہو(یعنی روٹی کے ساتھ آپ پکی ہوئی سبزی ہی کھا سکتے ہیں )کچھ اور نہیں اور ساتھ میں ایک چائے کا کپ یا کافی کا ایک کپ ۔۔۔چائے یا کافی میں چینی نہیں ڈالنی ہے
ملٹی گرین آٹے کا نسخہ: ایک پیالی بیسن کا آٹا۔۔۔ایک پیالی جو کا آٹا۔۔ایک پیالی جوار کا آٹااسی آٹے میں مکس کرنی ہے تھوڑی سی اجوائن تھوڑا سا زیرہ اور تھوڑی سی کالی مرچ بس آٹا تیار ہے اس کو گوند کر مکس کرلیں اور اس آٹے کی روٹی کھانی ہے روزانہ۔۔ اس روٹی پر آپ ایک چمچ دیسی گھی ڈال لیا کریں لیکن گرم گرم روٹی پر
مڈ میل یعنی ناشتہ اور لنچ کے درمیان
میں اگر بھوک لگ جائے تواس کھانے کو کہتے ہیں مڈمیل اس ٹائم پر کھانے سے باڈی کا میوٹبلوزم تھوڑا فاسٹ رہتا ہے
مڈمیل کے لیے یعنی دن کو چائے پینے کی بجائے کوئی بھی موسمی پھل فروٹ کھا لیا کریں
اگر آپ ویسے بھی دن کو کوئی فرو ٹ کھانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ دن کھانے سے پہلے پہلے فروٹ کھا لیں یعنی فروٹ کھانے کا ٹائم صبح کا ہونا چاہیے جب تک آپ اس ڈائٹ پلان پر عمل کررہے ہیں آپ شام کو فروٹ نہ کھائیں۔کیونکہ فروٹ میں ہوتی ہیں نیچرل شوگر یعنی کاربوہائڈریٹس تو اسلئے آپ نے پھل فروٹ وغیر ہ شام کے وقت نہ لیں
اگر دن کے وقت اگر آپ فروٹ نہیں لینا چاہتے تو آپ پانچ
بادام اور ساتھ میں دو اخروٹ ملا کر کھا سکتے ہیں یا پھر آپ بھنے ہوئے چنے لے سکتے
ہیں
لنچ میں کیا کھائیں
لنچ آپ نے کرنا ہے ایک سے دو بجے کے درمیان یہ ٹائم کا خاص خیال رکھنا ہے اور روزانہ یہی ٹائم ہونا چاہیے دو بجے کے بعد آپ لنچ نہیں کر سکتے اب بات کرتے ہیں کہ آپ نے دن کے کھانے میں کھانا کیا ہے یعنی لنچ کیسے کرنا ہےاس ترکیب پر آپ نے لنچ کے لئے گراوڈ تیار کر ناہے
ایک گھیا کدواس کے ساتھ دو ٹماٹرکدو کے چھوٹے چھوٹے پیس بنا لیں ٹماٹر کا پیسٹ بنا لیں ایک برتن میں ڈال لیں تھوڑا سا گھی یا تیل اور ہلکی آنچ پر گرم ہونے دیں جب تیل براون ہوجائے تو ایک چمچ زیرہ ڈال دیں
ساتھ میں چھوٹی چمچ ہلدی حسب ذائقہ سرخ مرچ اس کو بھون لیں پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور ہلکا سا نمک جسٹ ٹیسٹ بدلنے کے لئے اس کو پکا لیں اچھی طرح مکس کر دیں جب ٹماٹر اچھی طرح پک جائیں اور اس میں گھیا ڈال دیں
اور اس کو اچھی طرح مکس کرلیں اور پانی ڈال کرپکا لیں پکانے کے بعد یہ ایک کپ آپ لنچ میں کھا سکتے ہیں بغیر روٹی کے۔۔۔۔لنچ میں آپ نے روٹی نہیں کھانی ہے
یہ ضروری ہے کہ روزانہ آپ کو بھوک لگے گی لیکن اگر آپ موٹاپا ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ اس ڈائٹ پلان پر عمل کریں چند دن میں آپ کو بھوک لگنے میں کمی ہونے شروع ہوجائے گئ
شام کا پلان
یہ ہے کہ چار سے پانچ کےدرمیان آپ لیں گے ایک گرین ٹی کوئی سی بھی گرین ٹی آپ پی سکتے ہیں لیکن خیال یہ رہےکہ آپ نے اس میں چینی نہیں ڈالنی ہےیہ شام کو آپ ضرور پیئں ایک گرین ٹی روزانہ بغیر چینی کے
اگر چائیں تو شام کو بھی آپ بادام اور اخروٹ لے سکتے ہیں یا کالے چنے بھنے ہوئے کھا سکتے ہیں لیکن شام کو آپ فروٹ نہیں کھا سکتے
اس کے بعدڈائٹ پلان میں آتا ہے ڈنریعنی رات کا کھانا
ڈنر۔۔میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یہ شام کو سات بجے کرلینا ہے سات بجے سے لیٹ نہیں کر سکتے آپ اگر اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنا ہے تو اس کے رولز کو فالو کریں گے تو پندرہ دنوں میں ہی دس سے پندرہ کلو وزن کم کرلیں گے
یہ خصوصی طور پر خیال رکھیں کہ رات کے اس کھانے میں ہم نمک کا استمعال بالکل بھی نہیں کریں گے
ڈنر میں ہم لیں گے سوپ اور سوپ بھی لیں گے پمپکن سوپ۔۔۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ایک تو ویٹ بہت جلدی ریڈوس ہو گا اور پیٹ بھی نہیں بڑھے گا قبض کے خاتمے کے لئے بھی ایک بہترین چیز ہےیعنی یہ سوپ آپ کے پیٹ کی صفائی کردے گا۔
اجزااور بنانے کی ترکیب: ایک کدو کا پیس ایک پیاز چھوٹا سا ادرک کا پیس اور ساتھ میں تھوڑاسا لہسن ان سب چیزوں کو چھوٹا چھوٹا چوب کر لیں گے ککر میں ڈال کر اس کا سوپ تیار کر لینا ہے یہ رات کے کھانے میں یہی سوپ پینا ہے اس میں اآپ بننے کے بعد کالی مرچ ڈال سکتے ہیں
اس کے بعد باری آتی ہے
نائٹ ڈرنک کی
یہ نائٹ ڈرنک آپ نے پینا ہے 9 بجے سے 9.30 کے درمیان اور کوشش کریں کہ دس بجے تک آپ نے سو جانا ہےنائٹ ڈرنک میں آپ نے دار چینی کا قہوہ پینا ہے اسکو بھی نیم گرم پینا ہے اس میں چائیں تو آدھا لیموں آپ ڈال سکتے ہیں
تو جناب یہ خوراک کا وہ طریقہ کا ر ہے جوآپ کے وزن کو بغیر کسی ادویات کے بغیر کسی دوائی کے آپ اپنا وزن لوز کرسکتے ہیں وہ بھی پندرہ دنوں میں پندرہ سے تیس کلو
بس آپ نے اس پروسیجر پر عمل کرنا ہے جو کہ آپ کو بتایا گیا ہے
0 Comments