Homeopathic Treatment Prescriptions ہومیوپیتھک کے نسخہ جات پاوں کے تلوے جلیں بغل گیر ہونے پر خواہش بھی ختم کمردرد اگر اٹھنے بیٹھنے سے ذیادہ ہوتو

 

Homeopathic Treatment  Prescriptions


ہومیوپیتھک کے وہ نسخہ جات جو آپ کے کام آسکتے ہیں

 

آنکھوں میں چوٹ کا نشان یا آنکھوں میں چوٹ لگ جائے تو

ہوالشافی نسخہ:

آنکھوں میں چوٹ لگنے سے سرخی ہو زخم لگ جانے کا نشان ہو  ۔۔لیڈم پال  200 ہر رات ایک خوراک پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں  سوتے وقت لے لیں جب بہتری آجائے تو ایک دن میڈیسن لیں اور ایک دن ناغہ کریں جب 90٪  بہتری آجائے تو ایک دن میڈیسن لیں اور پانچ دن ناغہ کریں اور سو فیصد بہتری آنے پر میڈیسن چھوڑ دیں۔

ہارٹ اٹیک سے بچاو کے لئے ایک ایسا نسخہ جس سے ہر کسی کو فائدہ ہوسکتاہے ایک ایسی میڈیسن جس کو لینے سے ہارٹ اٹیک کاخطرہ ٹل جاتا ہے

ہوالشافی نسخہ:

لیتھیم کارب 200  ایک ڈوز  ہفتہ میں ایک بار لینے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ ٹل جاتا ہے یعنی پری کاشن میرر ز کے تحت آپ اگر ایک ویک میں ایک ڈوز لیتھیم کارب 200 کے پانچ قطرے ایک چمچ پانی میں ڈال کرلے لیتے ہیں تو آپ دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں

انٹر کورس کے بعد اگر کمزوری محسو س ہو تو

ہوالشافی نسخہ:

انٹر کورس کے بعد اگر مرد کو کمزوری محسوس ہوتو چائنا 200  یا 3 ایکس کی ایک ڈوز لے لی جائے تو کمزوری محسوس نہیں ہوگی یہ ایک مجرب نسخہ ہے میں اکثر اپنے مریضوں کو دیتا ہوں ساتھ میں ایسڈفاس 200 کی بھی ایک ڈوز ملادیتا ہوں لیکن ساتھ میں یہ بھی سمجھتا ہوں مریض کو کہ اگر یہ ڈوز لینے کے بعد دوبارہ دل کرآئے توپھر نہیں کرنا ہے

 اگر دانت نکلوانے کے بعد دانت میں درد ہو تو

ہوالشافی نسخہ:

اگر دانت نکلوانے کے بعد یعنی سرجری کے بعد دانتوں میں درد ہو اور کسی بھی میڈیسن سے ٹھیک نہ ہورہا ہو تو ایکبار      ۔   ہائپریکم  200  ۔کی ایک ڈوز یعنی پانچ ڈراپس ایک چمچ پانی میں ڈال کردے دیں پہلی ڈوز سے ہی فرق پڑے گا انشااللہ۔

پیشاب کی نالی میں درد ہو جلن ہو تو

ہوالشافی نسخہ:

پیشاب میں نالی میں اگر جلن ہو یا درد ہوتو۔۔ خواہ وجہ کوئی بھی ہو ۔۔ہومیوپیتھک میڈیسن سیبل سیرولیٹا کیو میں دس دس قطرے ایک گھونٹ پانی میں دن میں تین بار دینے سے درد اور جلن مکمل طورپر ٹھیک ہوجاتے ہیں

اگر درد نہ ہو اور پیشاب کرتے وقت صرف جلن ہوتی ہو پیشاب تھوڑا تھوڑا آتا ہو تو اس کے لئے کنتھرس 30 میں دن میں تین بار دینے سے مریض صحت یاب ہوجاتاہے اگر پیشاب میں خون آتاہو تو اس کے لئے بھی کینتھرس دی جا سکتی ہے 


 

 اپنڈکس کا درد اور شافی علاج

ہوالشافی نسخہ:

اپنڈکس میں درد شروع ہو جائے تو ایک ڈوز برائی اونیا 200 کی مریض کے منہ میں پانچ قطرے ڈائریکٹ ڈال دیں انشااللہ دس منٹ میں مریض بہتری محسوس کرے گا

اگر کوئی اپنڈکس کا پرانا مریض ہوتو اس کے لئے یہ کمبینیشن یوز کریں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگی

Belladona 200     Bryonia 200   Iris Tenex 200

تینوں میں سے پانچ پانچ قطرے آدھی پیالی پانی میں ملا کر دن میں تین بار لے لیں اگر مریض کو درد ذیادہ ہو تو یہی کمبینیشن ہر ایک گھنٹہ بعد بھی لیا جا سکتا ہے

ناشتے کے فورا بعد پاخانے کی حاجت

ہوالشافی نسخہ:

اگر کسی بھی مریض کو ناشتے کے فورا بعد پاخانے کی حاجت ہو ایسا ہو کہ ادھر ناشتہ کیا اور تھوڑی دیر بعد واش روم جانا پڑ جائے توایسی حالت میں چونکہ مریض کی صحت بہتر نہیں رہتی تو ایسے مریض کو ہومیوپیتھک میڈیسن   ارجنٹم نائٹ 200 کے پانچ قطرے ایک گھونٹ تازہ پانی میں ملاکر رات کو سوتے وقت صرف ایک ہفتہ تک مریض کو دیں

جیسے ہی بہتری ہو میڈیسن ایک دن چھوڑ کر یوز کریں اور جب مکمل آرام آجائے تو میڈیسن بند کر دیں

 


 پاوں کے تلوے جلیں اور صرف تلووں پر خارش بھی ہو

ہوالشافی نسخہ:

اگر مریض کے تلوے جلیں اور تلووں کے جلنے کے ساتھ ساتھ تلووں پر خارش بھی آئے تو ہومیوپیتھک میڈیسن  کلکریا سلف 6ایکس کی چھ چھ گولیاں ہر چار گھنٹہ بعد لینے سے پاوں کے تلوے جلنے انشااللہ ختم ہوجائیں گے ساتھ میں اگر پاوں کے تلووں پر خارش بھی ہو تو وہ بھی ختم ہوجائے گی کوشش کریں کہ کلکریا سلف جرمنی شوابے کی لیں تو ذیادہ بہتر ہے

خواہش تو ہو لیکن بغل گیر ہونے پر خواہش بھی ختم اور استادگی بھی ختم

ہوالشافی نسخہ:

اگر مریض کو انٹرکورس کی خواہش تو ہو لیکن جیسے ہی بغل گیر ہو تو استادگی ختم ہوجائے تو ہومیوپیتھک میڈیسن کونیم 200کے پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں ڈال کر صبح نہار منہ صرف سات دن کے لئے لیں انشااللہ سات دنوں میں فرق آپ کے سامنے ہوگا

کمردرد  اگر اٹھنے بیٹھنے سے ذیادہ ہوتو

ہوالشافی نسخہ:

اگر کمر درد کسی بھی مریض کو اٹھنے بیٹھنے سے درد بڑھ جائے تو ہومیوپیتھک میڈیسن  زنکم میٹ 200 کی ایک ڈوز یعنی پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں صبح نہارمنہ سات سے دس دن تک لیں جب بہتری ہوجائے تو یہی میڈیسن ایک دن چھوڑ کر کر دیں جب 90فیصد بہتری آجائےتو ایک دن لیں اور تین دن ناغہ کریں

ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر حمید کے قلم سے 

یہ نسخہ جات آزمائے ہوئے ہیں  اس ویب سائٹ ہوالشافی کو یاد رکھیں یہاں میں اور بھی نسخہ جات شئیر کرتا رہوں گا جو میرے اور میرے دوستوں کے آزمائے ہوئے ہیں 

بہت سارے دوستوں کا اسرار تھا کہ میں کوئی بک لکھوں جس میں اپنے تجربات کو لکھوں یہ بلاگ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ابھی اس کو لکھ رہا ہوں پھر انشااللہ اگر زندگی نے توفیق دی تو کتاب لکھنے کا بھی ارادہ ہے

اگر آپ اپنی کسی بیماری کے بارے میں کوئی نسخہ پوچھنا چاہتے ہیں تو میرے واٹس ایب نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں اگر فری میں پوچھنا چاہتے ہیں تو یہاں نیچے Commentsمیں پوچھ لیں میں انشااللہ جواب دوں گا ۔اور اگر ابھی تک آپ نے میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب نہیں کیا تو وہ یوٹیوب پر جا کر چینل بھی سبسکرائب کرلیں میں وہاں بھی نسخہ جات شئیر کرتا رہتا ہوں ایک وڈیو کا  لنک Share کر رہا ہوں 


 

Post a Comment

1 Comments

  1. Nafs kay kharay hotay hi money kay qatray nikalna shuru hojatay hain plz us kay lia koi nusqa bata dain jazak ALLAH

    ReplyDelete