آج کے اس آرٹیکل میں میں آپ کو بتاوں گا ہربل نسخہ جات جو کہ ریٹھہ سے بنے ہیں اور نہ صرف مجرب ہیں بلکہ بارہا کے آزمودہ ہیں
پیٹ سے زہریلے مادے اور پیٹ کے کیڑے مارنے کے لئے ریٹھہ سے بہتر کوئی میڈیسن نہیں ہے ریٹھہ جگر کو طاقت دیتا ہے ہاضمہ تیز کرتا ہے ورم گردہ کے لئے بہترین ہے ہیضہ یرقان ریح اور درد رحم اوربخار میں بھی مفید ہے ریٹھہ کے یوں تو بہت سارے فوائد ہیں لیکن میں یہاں ذکر کروں گا ان کا نسخہ جات کا جو کہ آزمودہ بھی ہیں اور مجرب بھی ہیں
پرانے دست
جو کسی طور پر بند نہ ہوتے ہوں ہوالشافی نسخہ تو چار ماشہ ریٹھہ لے کر اس کو پانی میں بھگو دیں اسکو ہاتھوں میں اچھی طرح رگڑ کرہاتھوں سے جھاگ بنائیں اس جھاگ کو اوپر سے صاف کر کے اس پانی کو اگر دستوں والا مریض کو پلائیں ایکبار کے پلانے سے ہی مریض کو فائدہ نظر آئے گااگر یہی پانی کسی ایسے مریض کو پلائیں جس کو سانپ نے کاٹا ہو سانپ کا زہر اتارنے کے لئے ریٹھہ کا یہ پانی تریاق ہے یعنی مجرب ہے ۔
سوزاک
کریں تیز مرچ مصالہ ہر قسم کا گوشت دال چنا سرخ لوبیا دال ماش اور بازاری کھانوں سے مکمل کریں
عرق النسا کے لیے ایک بہترین نسخہ
یہ نسخہ ایک سنیاسی نسخہ ہے اور بہت سے لوگ اس کو فی سبیل اللہ دیتے ہیں اگر آپ بھی اس مرض کا شکار ہیں اور اس نسخہ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ایک نیک نیت کرلیں کہ اس نسخہ سے انشااللہ فائدہ ہوگا تو یہ نسخہ فی سبیل اللہ بنا کر مخلوق خدا کی خدمت کروں گا خود نہیں کر سکتے کسی کو بنوا کردے دیں یہ بھی ایک صدقہ جاریہ ہے
نسخہ ہوالشافی ۔۔۔۔مغز ریٹھہ کا سفوف بنا لیں 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں ایک کیپسول رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں صرف سات دن لیں انشااللہ بہتری آجائے گی جب یہ کیپسول لیں تو سات بار اس پر سورہ فاتحہ پڑھ لیا کریں انشااللہ اس کی تاثیر اور بھی بڑھ جائے گی سات دن میں آپ کو خاطر خواہ فرق نظر آئے گا
شوگر کے لئے ایک بہترین نسخہ
جو نسخہ اوپر بیان کیا ہےسورہ فاتحہ پڑھ کر اگر انہی کیپسول یوز کریں تو بہترین نسخہ ہے شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اگر شوگر کا مرض ذیادہ پرانانہیں ہوا تو اس نسخہ کو یوز کریں اور اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔
ذکاوت حس کے لئے ایک بہترین نسخہ
جو لوگ ہر وقت ذکاوت حس کی شکایت کرتے ہیں اس نسخہ کو صرف 14 دن استعمال کریں انشااللہ کسی اور میڈیسن کی ضرورت نہیں رہے گی
ہوالشافی نسخہ ۔۔۔۔مغز ریٹھہ پچاس گرام ۔۔کافور 25 گرام ۔۔۔سفوف بنا کر چھوٹے کیپسول بھر لیں صبح ورات کھانے کے بعد پانی کے ساتھ ایک کیپسول لے لیں صرف 14 دن لیں انشااللہ ذکاوت حس کا مرض جاتا رہے گا۔
ہلتے ہوئے دانتوں کے لئے اور اگر ہلتے ہوئے دانتوں میں درد بھی ہو تو ایک سنیاسی نسخہ
اگر آپ کے دانت ہلتے ہیں اور کسی بھی میڈیسن سے ٹھیک نہیں ہورہے یہ نسخہ استعمال کر یں انشااللہ مایوسی نہیں ہوگی
ہوالشافی نسخہ ۔۔۔مغز ریٹھہ لے کر اس کو جلا کر کوئلہ بنا لیں اس کے ہموزن پھٹکڑی بریاں کر کے ملا لیں بس نسخہ تیار ہے اس کو بطور منجن صبح و شام دانتوں پر لگایا کریں ہلتے ہوئے دانتوں کے لئے تو بہت ہی اکسیر اور مجرب نسخہ ہے
ریٹھہ کا ایک اور نسخہ جو بہت ہی مجرب اور مشہور رہا ہے وہ ہے جریان کے لئے
ہوالشافی نسخہ ۔۔۔مغز ریٹھہ 50 گرام لے لیں ساتھ میں کشتہ قلعی بھی پچاس گرام لے لیں دونوں کو پیس لیں یعنی ہموزن سفوف بنا لیں اس سفوف کو 500 ملی گرام والے کیپسول میں بھر لیں ایک ایک کیپسول صبح و شام پانی سے لیں اگر پرانا جریان بھی ہوا تو چند دنوں میں آپ کو فرق نظر آئے گا۔
بواسیر خونی وبادی کے لئے ایک بہترین نسخہ
ہوالشافی نسخہ ۔۔۔چھلکا ریٹھہ لے کر تھوڑا جلا لیں کم از کم 75 فیصد جلا لیں پھر اچھی طرح کھرل کر لیں بواسیر کے مریض کو اس سفوف میں سے ایک رتی صبح نہار منہ ایک چھٹانک مکھن کے ساتھ کھلا دیں بہت ہی مجرب نسخہ ہے اس نسخہ کو صدقہ جاریہ سمجھ کر دیں مخلوق خدا کو بواسیر کا مرض آجکل بہت ذیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اگر آپ کسی کو میڈیسن نہیں دے سکتے تو میرے اس آرٹیکل کو یا میری ویب سائٹ کو ہی اپنے دوستوں سے شئیر کر دیں ہو سکتا ہے کوئی اس نسخہ سے فائدہ اٹھا لے ایک اچھی بات بھی شئیر کرنا ایک صدقہ ہے
نوٹ ۔۔۔ایک بات جو سمجھتا ہوں کلیر کردوں جو ریٹھے کے اوپر ہوتا ہے اس کو ریٹھے کا چھلکا کہتے ہیں مغز کے اندر ایک گری ہوتی ہے اس کو یوز کرتے ہیں
0 Comments