Herbal Nuska Jaat 2022

 

Herbal Nuska Jaat 2022

آج کا کالم  چند بہترین نسخہ جات پر مشتمل ہے یہ وہ نسخہ جات ہیں جن کو بارہا یوز کیا گیا اور اس سےشافی  رزلٹ ملے ہیں اگر آپ بھی ان نسخہ جات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو کالم یہ بلاگ آپ کی رہمنائی کرے گا میرے پڑھنے اور سننے والے اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ میں ہر نسخہ نہیں لکھ دیتا جب تک کہ مجھے ان نسخہ جات کے بارے میں مکمل آگاہی نہ ہو کہ یہ کتنا مجرب نسخہ ہے

گرمی ہو یا سردی ہو    سوجن ہو یا ورم ہو یا اندرونی طاقت چاہیے ہو

  یا قوت معدافعت بڑھانے کے لئے نسخہ خاص

یہ نسخہ اگر آپ کو چوٹ لگ گی ہو توبہت ہی بیسٹ ہے اگر سوجن ہو یا جسم میں کہیں بھی ورم آ گیا ہو تو  یوز کر کے دیکھیں انشااللہ مایوسی نہیں ہو گی یہ وہ چیزیں ہیں جن کو ہم نے چھوڑ دیا ہے اور میڈیسن پر آنے کی وجہ سے ذیادہ کمپلی کیشنز کا شکار ہوگے ہیں جب تک ہمارے گھروں میں ان چیزوں کا استعمال ہوتا تھا زندگی میں علاج معالجہ بھی آسا ن تھا میں بات کررہا ہوں   ہلدی کی ۔۔۔ ہلدی کا یوز ہم اکثر اپنے گھروں میں کرتے ہیں لیکن جو نسخہ آپ کو بتانے جا رہا  ہوں اس میں وہ گھر والی ہلدی کا یوز نہیں کرنا ہے اس کے لئے آپ کو علحیدہ سے کسی بھی پنساری سے انڈین ہلدی لینا ہو گی اگر یہ اوپر جو مسائل بیان کیئے گے ان میں سے کوئی بھی پرابلم ہو  آپ کو تو یہ نسخہ یوز کریں انشااللہ بہتری آ جائے گی۔

 ہوالشافی نسخہ۔۔۔۔۔۔ 

 کچی ہلدی کو اچھی طرح دھو کراس کا باریک چھلکا  اتار لیں پھر اس کو چھوٹے حصوں میں کاٹ کر اس کو گرائنڈ کرلیں  اس پاوڈر کو محفوظ کرلیں جب بھی آپ کےگھر میں کھانا بنتا ہے ایک چمچ اس ہلدی پاوڈر کا ڈال لیں چند دن  میں آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی قوت معدافعت بڑھ رہی ہے یہ وہ چیز ہے جس کو ہم نے اپنی زندگیوں سے نکال دیا ہے اب سارا دن ہانڈی پکنے کی بجائے ککر میں تیار ہو ہونے لگی ہےتو طاقت کدھر سے آئے گئ  پہلے کوئی زخم لگ جاتا تھا تو فوراہلدی کو تیل میں گرم کر کے لگا دیا جاتا تھا اور ہلدی کا کمال انٹی بائیوٹک کی طرح زخم بھی ٹھیک کر دیتی تھی اور نشان بھی باقی نہیں رہتا تھا اب توپہلے پین کلر پھر پٹی پھر ڈاکٹر اور اینٹی بائیوٹک اور پھر کہتے ہیں زخم نہیں ٹھیک ہورہا ہے خیر بات کررہا ہوں اپنے نسخہ کی تو اگر قوت معدافعت بڑھانی ہے تو سردیوں میں رات کو سوتے وقت آدھی چمچ یہ پاوڈر ایک کپ  نیم گرم      دودھ میں ڈال کر پی لیں جسم کی قوت معدافعت بڑھ جاے گئ  وائٹل فورس بڑھ جائے گی جسم میں کسی بھی جگہ ورم ہو سوجن ہو اسی دودھ پینے سےکم ہو جائے گئ اگر نزلہ زکام ہو چھینکیں ہو اس کے لئے یہ نسخہ بہت کار آمد ہے

جوڑوں کے درد کے لئے سمپلیمنٹ  

 ہوالشافی نسخہ ۔۔۔

 گرمیوں میں ہلدی کو ایسے ہی پسوا کر یعنی گرائینڈ کروا کر خالی کیپسولوں میں بھر لیں روزانہ ایک کیپسول کھانے سے جوڑوں کا درد نہیں ہوتا  

یہ وہی کیپسول ہیں جو ہمیں بازار میں ٹرمیرک سپلیمنٹ کے نام سے ملتے ہیں ان کو مہنگے داموں خریدتے ہیں  کھاتے ہیں جبکہ ان میں یہی ہلدی کو ہی گرائینڈ کر کے بنائے جاتے ہیں

چہرے کے لئے    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ پر کشش ہو جائے

ہلدی کا ماسک  جو چہرے کونہ صرف صاف کرتا ہے  بلکہ چمکدار اور حسین بھی بناتا ہے اسلئے تو ابھی تک انڈیا میں لڑکیوں کی شادی سے پہلے ان کے چہرے پر ہلدی کا ماسک لگایا جاتا ہے آج اسی ماسک کا نسخہ آپ کو بتانے والا ہوں اگر آپ کے چہرے پر دانے ہیں کیل مہاسے ہیں چھائیاں ہیں تو یہ ماسک کھبی کھبی ضرور یوز کریں اس سے آپ کا چہرہ  پر کشش ہو جائے گا

ہوالشافی نسخہ ۔۔۔

 ہلدی کا ماسک بنانے کے لئے آپ ایک چمچ دودھ لیں ایک چمچ لیموں کا پانی  ساتھ میں ایک چمچ یہی ہلدی کا پاوڈر اور ایک چمچ گلسیرین  کو اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد اس پیسٹ میں دو چمچ دہی مکس کریں  اس مکسچر جو چہرے پر صرف  پندرہ منٹ   کے لئے لگائیں  پھر چہرہ دھولیں اس کے لگانے سے فائدہ یہ ہو گا کہ چہرے پر کشش ہو جائے گا داغ دھبے چھائیاں ختم اور رنگ گورا اور نکھرا نکھرا نظر آئے گا ۔سب سے بڑھ کر یہ کہ فائن لائنز سمیت جھریاں بھی نظر نہیں آئیں  گی۔


 

ہلدی  ۔۔۔ ایک اینٹی انفلیمنٹری

ہلدی کی یہ خصوصیت جہاں اور بہت ساری بیماریوںمیں کام آتی ہے وہاں کینسر جیسے مرض سے محفوظ بھی رکھتی ہے او ر اگر خدانواستہ کینسر ہو گیا ہے تو اس کا استعمال کینسر کو کیور کرنے میں بھی بہترین کردار ادا کرتا ہے

گردن کا کالا پن

بعض لوگوں میں خواہ وہ لیڈیز ہوں یا جینٹس ہو ں ایک پرابلم ہوتا ہے کہ ان کی گردن کالی نظر آتی ہے اس کے لئے ایک بہترین اور آزمودہ نسخہ لکھ رہا ہوں یوز کریں انشااللہ چند دنوں میں بہتری آ جائے گئ

ہوالشافی نسخہ :۔۔۔

  ایک لیموں کا چھلکا تقریبا آدھا کپ پانی میں ابال  کر ٹھنڈا کر کے رکھ لیں اس میں چار کھانے کےچمچ بیسن یا اتنی ہی مقدار میں جو کا آٹا اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ سے گردن کا مساج کریں  اور پانی سے دھو کر بعد میں گردن پر عرق گلاب لگا لیں چند دن کر کے دیکھیں انشااللہ یہ نسخہ آپ کے گردن کا کالا پن کالی رنگت ٹھیک کر دے گا


 

سوزاک کے مریض

اگر آپ سوزاک کے مریض ہیں تو ایکبار اس نسخہ کو یوز کرکے دیکھیں مایوسی نہیں ہوگی

ہوالشافی نسخہ ۔۔۔۔

 ایک چمچ ہلدی لے کر ٹھنڈے دددھ میں ڈالکر  روزانہ ایکبار لیں چند دن کے یوز سے فرق نظر آئےگا انشااللہ

 

آن لائن مشورہ کے لئے  رابطہ :۔۔۔۔۔۔۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر حمید ملک

واٹس ایپ نمبر  03215260211 ( صرف میسج کریں کال نہ کریں)

النافع ہومیوپیتھک کلینک  پرانی سبزی منڈی حمام برق روڈ اٹک سٹی

Post a Comment

0 Comments